سفارت کاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے گا

دبئی (نیشنل ٹائمز )وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سفارت کاروں کا بھی کڑا احتساب کیا جائے گا اور سعودی عرب میں جن سفارت کاروں کی شکایات ملی ہیں انہیں واپس بلانےکا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق دبئی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایسے سفارت کار نہیں چاہئیں جن کی شکایات موصول ہوں اور کمیونٹی ان سے ناخوش ہو۔ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ماحول سازگار ہو چکا ہے، اوورسیز پاکستانی 10 ماہ سے ہر ماہ 2 ارب ڈالرز کا زرمبادلہ بھیج رہے ہیں، سفارتی مشنز اوورسیز کمیونٹی کے مسائل حل کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سیاحت کو فروغ دے رہا ہے، شمالی علاقہ جات میں انفرا اسٹرکچرکو بہتر بنایا جا رہا ہے جس سے ناصرف لوگوں کا اعتماد بڑھ رہا ہے بلکہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر