ہوس اقتدار میں عمران خان اندھے ہو گئے ، ملک کیخلاف سازش کی منصوبہ بندی بے نقاب، عوام کا ملک کو دیوالیہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنیوالوں کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): عمران خان ہوس اقتدار میں اندھے ہو گئے ۔ وفاقی حکومت کی ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھنائونی سازش بے نقاب ہوئی۔خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صوبائی حکومتیں آئی ایم ایف ڈیل کو روکنے کیلئے سازشوں میں مصروف عمل ۔سینیٹر شوکت ترین کی پنجاب او رخیبرپختونخوا کے وزارئے خزانہ کیساتھ لیک ہونیوالی آڈیوز پر عوام کو شدید ردِ عمل آرہا ہے۔ عوام اس عمل کو ریاست کیساتھ غداری قرار دے رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ عمران خان ، سینیٹرشوکت ترین ، محسن لغاری اور تیمور جھگڑا کیخلاف آرٹیکل چھ کے تحت کارروائی کی جائے کیونکہ یہ ریاست کی جڑیں کاٹنے کے مترادف ہے۔ ایک جانب ملک میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے ، لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں ، وفاقی حکومت اور پاک فوج ملکر ملک کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور دوسری جانب عمران خان اورپی ٹی آئی ریاستِ پاکستان کو نقصان پہنچانے میں مصروف ہیں۔ سینیٹر شوکت ترین کی وزیر خزانہ پنجاب کے ساتھ ٹیلیفونک کال لیک ہو گئی ، جس میں شوکت ترین وزیر خزانہ پنجاب سے کہہ رہے ہیں کہ ہم ایسا سین کرینگے کہ یہ نظر ہی نہ آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ ٹیلیفونک کال کے آغاز میں شوکت ترین وزیر خزانہ پنجاب محسن لغاری سے کہتے ہیں کہ سر کیسے ہیں آپ ، جس پر محسن لغاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں، بس ایک منٹ ۔ شوکت ترین کہتے ہیں کہ یہ جو آئی ایم ایف کو 750 ارب کی کمٹمنٹ دی ہے ، آپ سب نے سائن کیا ہے ، تو اپ نے ابھی کہہ دینا ہے کہ جو کمٹمنٹ ہم نے دی تھی وہ سیلاب سے پہلے کی تھی ، سیلاب کی وجہ سے ہمیں بہت پیسہ خرچ کرنا پڑے گا ، تو اس لئے ہم آپ کو بتا رہے ہیں ابھی سے اب ہم یہ کمٹمنٹ پوری نہیں کر پائیں گے ، جس پر وزیر خزانہ پنجاب کہتے ہیں جی بالکل ۔ شوکت ترین کہتے ہیں بس یہی آپ نے لکھنا ہے اور کچھ نہیں لکھنا ۔ شوکت ترین کہتے ہیں ہم سب چاہتے ہیں کہ ان پر دباؤ پڑے ، یہ جو اپنا الو کھینچ رہے ہیں ، ہمیں اندر کرا رہے ہیں ، ہم پر دہشتگردی کے الزامات لگائے جا رہے ہیں یہ سپاٹ فری جا رہے ہیں وہ نہیں ہونے دینا ہے ، تیمور بھی ایک گھنٹے میں کر کے بھیج رہے ہیں ، آپ بھی زرا کہیں مجھے بھیج دیں ،اور پھر ہم یہ کر کے اس کو پھر وفاقی حکومت کو بھیج دیں گے ، پھر ہم اس کو آئی ایم ایف کے نمائندوں کو بھی ریلیز کر دینگے ۔سامنے آنے والی آڈیو میں محسن لغاری نے شوکت ترین سے سوال کیا کہ کیا اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہوگا جس پر شوکت ترین نے کہا کہ جس طرح چیئرمین اور دیگر کو ٹریٹ کیا جا رہا ہے اس سے ریاست کو نقصان نہیں ہو رہا ، دیکھو یہ تو ضرور ہوگا ، آئی ایم ایف کہے گا کہ جی یہ پیسے کدھر سے پورے کریں گے ،تو یہ اور “سالے ” منی بجٹ لیکر آئیں گے جو بھی آئے آئیں گے ، لیکن ہم ایک سائیڈ پر تو نہیں کھڑے رہ سکتے ، وہ ہمیں مس ٹریٹ کر رہے ہیں ، وہ ہمیں انسانیت اور سٹیٹ کے نام پر بلیک میل کریں اور ہم ان کی مدد کرتے جائیں ،تو یہ تو نہیں ہو سکتا۔ہم نے گزشتہ روز یہی فیصلہ کیا تھا کہ یار ہمیں ایک ذرا۔۔۔ ، اس کو کس طریقے سے کرنا ہے ،کہ کیا آئی ایم ایف کو ریلیز کرنا ہے یا نہیں کرنا ہے وہ ہم چیئرمین سے پوچھ لیں گے ، آپ بھی ہوں گے ، ہم بات کر لیں گے ۔ ہم اسے وفاقی حکومت کو بھیجیں گے اور پھر ہم اسے آئی ایم ایف کے ساتھ بھی اٹھائیں گے ۔مبینہ آڈیو ٹیپ میں محسن لغاری کہتے ہیں کہ سوشل میڈیا سے طاقتور کوئی ٹول نہیں ، شوکت ترین کہتے ہیں کہ ہاں تو ہمیں ریلیز کرنے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی ، وہ خود ہی سوشل میڈیا کر دے گا،اور تیمور کہہ رہا تھا کہ میں ان کے نمبر ٹو وغیرہ کو بہت اچھا جانتا ہوں ،تو میں اس کو ویسے ہی لیک کر دوں گا، تو ہم ایسا سین کرینگے کہ یہ نظر ہی نہ آئے کہ ہم ریاست کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔جبکہ ایک آڈیووزیر خزانہ خیبرپختونخوا کے ساتھ بھی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو لیک ہو گئی۔سوشل میڈیا پر لیک ہونے والی مبینہ ٹیلیفونک گفتگو میں شوکت ترین وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور جھگڑا سے بات کر رہے ہیں ۔ گفتگو کے آغاز میں تیمور جھگڑا کی آواز سنی جا سکتی ہے جس میں وہ کہتے ہیں “شوکت صاحب سلام و علیکم “، شوکت ترین کہتے ہیں “سر وہ آپ نے خط بنا لیا “۔ تیمور جھگڑا کہتے ہیں “ابھی میں بناتا ہوں ، میرے پاس پرانا لیٹر ہے ، میں راستے میں ہوں میں اسے چیک کروں گا ، ابھی بنا کے آپ کو ۔۔۔”، شوکت ترین کہتے ہیں “بنا کر اس کے بیچ میں سب سے بڑا جو پہلا پوائنٹ بنا لینا آپ ، دوسرے تو آپ نے پہلے بنائے ہوئے ہیں “۔ وزیر خزانہ خیبرپختونخوا کہتے ہیں کہ “ہاں “۔ شوکت ترین کہتے ہیں” یہ جو سیلاب آئے ہیں اس میں انہوں نے پورے خیبرپختونخوا کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ” تیمور جھگڑا کہتے ہیں کہ ہاں جی ، شوکت ترین کہتے ہیں تو ہمیں اسکی بحالی کیلئے بہت پیسے چاہئیں ، تیمور جھگڑا کہتے ہیں ہاں جی ۔شوکت ترین کہتے ہیں ” ٹھیک ہیں نا ، میں نے لغاری کو بھی کہہ دیا ہے ،اس نے بھی یہی کہا ہے کہ جی ہمیں بہت پیسے خرچنا پڑیں گے ۔ تیمور جھگڑا کہتے ہیں ، ویسے تو یہ بلیک میلنگ کے ہتھیار ہیں ،پیسے تو کسی نے ویسے ہی نہیں چھوڑنے ،میں نے تو نہیں چھوڑنے ، میں نہیں جانتا کہ لغاری نے چھوڑنے ہیں یا نہیں ۔ شوکت ترین کہتے ہیں کہ آپ نے نہیں چھوڑنے تو ہم اس سے بھی نہیں چھڑوائیں گے نا ،لیکن آج ہم نے کرنا یہ ہے کہ نا کہ آج یہ خط لکھ کر ، اور وہ جو آئی ایم ایف والی ایشٹرس ہے اسکو کاپی بھیج دینگے ،تا کہ یہ پتہ تو چلے نہ ان کو کہ یہ جو پیسے رکھوا رہے تھے ، وہ پیسے ہم لیں گے ، ٹھیک ہے نا؟۔تیمور جھگڑا کہتے ہیں ٹھیک ہے ، میں ، وہ بنا کے ۔۔۔ ، میں آئی ایم ایف کے نمبر 2 جو یہاں پر ہے کو بھی جانتا ہوں ،تو اس سے تو میں ویسے ہی ساری انفارمیشن اس سے لیتا رہا ہوں ، وہ کر دینگے ،مجھے محسن نے بھی فون کیا تھا ، میں نے اس سے بھی بات کی ہے ۔ شوکت ترین کہتے ہیں” جی ہاں ” ۔تیمور جھگڑا کہتے ہیں اور ۔۔ ۔یہ میں آپ کے ساتھ ۔۔۔، اچھا دونوں خان عمران خان صاحب اور محمود خان نے مجھے بتایا کہ ، وہ کل کی میٹنگ میں بھی یہی ڈسکس ہو اتھا کہ ہم ایک اکٹھے پریس کانفرنس کریں گے ،مگر میں نہیں جانتا کہ وہ کب کرنی ہے اور کہاں کرنی ہے ۔شوکت ترین کہتے ہیں کہ وہ پریس کانفرنس نہیں ہونی ، وہ یہ تھا کہ یہ ہم کر لیں گے اور اس کے بعد یہ جو ہے نہ ہم سیمینار کرینگے پیر کے روز۔ اب اس کے اوپر اگر پریس کانفرنس کرنی ہے وہ بھی کر سکتے ہیں سارے ، تینوں کے تینوں ہم بیٹھ کر ، خط ہم بھیج دیں ان کو ۔ تیمور جھگڑا کہتے ہیں ہمیں پہلے خط پر کام کرنا چاہئے ،شوکت ترین کہتے ہیں کہ ہاں پہلے خط تو کریں نہ ، تا کہ یہ پتہ تو چل جائے ،ٹھیک ہے ناں ۔ تیمور جھگڑا کہتے ہیں ، ٹھیک ہے ۔ اوکے ، اوکے ۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ کی ایران کو شرائط نہ ماننے پر ایک بار پھر بمباری کی دھمکی
امید ہے ایران امریکا بات چیت جلد دیرپا امن میں بدلے گی: وزیر اعظم
امریکی صدر نے پراجیکٹ فریڈم روک کر جرات کا مظاہرہ کیا: وزیراعظم کا ٹرمپ سے اظہار تشکر
چین نے ایران کے خلاف امریکا و اسرائیلی جنگ کو غیر قانونی قرار دے دیا
ایران کسی بھی قسم کی دھمکیوں کے سامنے نہیں جھکے گا: مسعود پزشکیان
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر