شہباز گِل معافی مانگنے کیلئے تیار ہیں: وکیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اسلام آباد کی عدالت میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے بتایا کہ شہباز گِل معافی مانگنے کے لیے تیار ہیں۔دورانِ سماعت ملزم شہباز گِل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پولیس نے 161 کا بیان نہیں دکھایا، 12 گواہان لکھے ہوئے ہیں، عدالت 161 کا بیان دکھانے کا حکم دے۔جج نے تفتیشی افسر کو ہدایت کی کہ آپ وکلاء کو 161 کا بیان دکھائیں کہ کس نے کیا بیان دیا ہے۔ملزم کے وکلاء نے اعتراض کیا کہ ملزم شہباز گِل کا بیان پولیس نہیں دکھا رہی، باقی سارے بیانات دکھا دیے ہیں۔عدالت نے پولیس کو ملزم کا پہلا بیان دکھانے کا حکم دے دیا۔کمرۂ عدالت میں بے پناہ رش کے باعث جج نے غیر متعلقہ افراد کو باہر نکالنے کا حکم بھی دیا جس کے بعد علی نواز اعوان، سیف اللّٰہ نیازی، صداقت عباسی اور دیگر افراد عدالت سے چلے گئے۔ملزم شہباز گِل کے وکیل برہان معظم نے مقدمے کا متن پڑھ کر سنایا اور عدالت کو بتایا کہ 8 اگست کو غلام مرتضیٰ چانڈیو کی مدعیت میں مقدمہ درج ہوتا ہے، ملزم پر فورسز کے افسران و اہلکاروں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا گیا، مدعی سٹی مجسٹریٹ نے شہباز گِل پر بغاوت کا الزام لگایا ہے، مقدمے کے بعد بیان میں مزید 5 ملزمان کو نامزد کیا گیا، شہباز گِل نے بغاوت کے متعلق کبھی سوچا ہی نہیں، ٹرانسکرپٹ کی مختلف جگہوں سے پوائنٹس اٹھا کر مقدمہ درج کیا گیا، اس سارے بیان پر کسی جگہ پر غلطی فہمی ہوئی ہے، شہباز گِل اس غلط فہمی کو دور کرنے کے لیے اور معافی مانگنے کے لیے بھی تیار ہیں، لیکن یہ حق کیسے ملا کہ مختلف پوائنٹ اٹھا کر بغاوت کا الزام لگا دیا جائے۔اس موقع پر کمرۂ عدالت میں شہباز گِل کے بیان اور اینکر کے سوال سے متعلق ویڈیو بھی چلائی گئی۔



  تازہ ترین   
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر