سیاست بعد میں، یہ وقت عوام کی خدمت کا ہے، آصف زرداری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سیاست بعد میں ہوگی، یہ وقت عوام کی بھرپور خدمت کا ہے۔اسلام آباد سے جاری بیان میں آصف علی زرداری نے کہا کہ متاثرین سیلاب سے وعدہ کرتا ہوں کہ اُن کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بیت المال کو متحرک کر کے غریبوں کی مدد کرے، عوام کے قدموں میں ہی سیاسی جنت ہے، اس اصول کو مشعل راہ بنایا جائے۔سابق صدر نے مزید کہا کہ بارش اور سیلاب کی وجہ سے تکلیف دہ صورتحال ہے، صحت اجازت دیتی تو ایسی صورتحال میں متاثرین کے پاس موجود ہوتا۔اُن کا کہنا تھا کہ قوم کو اس مشکل صورتحال سے نکال کر سرخرو ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔آصف علی زرداری نے یہ بھی کہا کہ حکومت سیلاب کے متاثرین کی دوبارہ بحالی کی ذمہ داری ضرور پوری کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے وزرا، ممبران اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے درمیان رہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مزید وسیع کر کے غریبوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر