مضر کولیسٹرول کو ختم کرنے والی ادویات کو ترک کرنا نقصان دہ قرار

لندن(نیشنل ٹائمز): ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ اسٹیٹِنس کا استعمال زندگی بھر جاری رکھنا چاہیئے۔لندن کی کوئین میری یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق وہ مریض جو کولیسٹرول کو ختم کرنے والی ادویات استعمال کرنا بند کردیتے ہیں وہ اپنے دل کو فراہم کی جانےو الی حفاظت سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسا ان سستی گولیوں کے بنیادی فوائد کی وجہ سے ہوتا ہے جو بعد کی زندگی سے پہلے دِکھائی نہیں دیتے۔بلند فشار خون کے سبب دل کو درپیش مسائل کو ختم کرنے کے لیے تقریباً 80 لاکھ برطانوی اور 3 کروڑ 20 لاکھ امریکی روزانہ اسٹیٹِنس کھاتے ہیں۔لیکن تقریباً نصف مریضوں کے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ اس کے نقصانات کا سوچ کر یہ دوا کھانا چھوڑ دیتے ہیں۔ ان نقصانات میں پٹھوں میں درد، ہاضمے میں مسائل اور سر درد شامل ہیں۔کوئین میری یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے تحقیق کے سربراہ مصنف ڈاکٹر رُنگو وُو کا کہنا تھا کہ معالج کے مشورے کے بغیر علاج کو روکنا معقول فیصلہ نہیں ہوتا۔اسٹیٹِنس ایسی ادویات کا مجموعہ ہوتا ہے جو جگر کو مضر کولیسٹرول بنانے سے روکتی ہیں۔وقت کے ساتھ مضر کولیسٹرول میں اضافہ سخت اور تنگ شریانوں اور امراضِ قلب کا سبب بن سکتا ہے، جو دنیا میں اموات کی بڑی وجوہات میں سے ایک ہے۔فی الحال جن لوگوں میں اس بیماری کی تشخیص ہوتی ہے یا ماضی میں ان کے خاندان میں کسی کو ہوئی ہوتی ہے تو معالج ان کو اسٹیٹِنس لکھتے ہیں۔وہ مریض جو یہ ادویات لینا چھوڑ دیتے ہیں ان کا کولیسٹرول چند ہفتوں میں واپس تیزی سے بڑھ جاتا ہے۔تاہم، کئی لوگ نقصانات کے ڈر سے اس کا باقاعدگی سے استعمال نہیں کرتے یا استعمال ہی ترک کردیتے ہیں۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر