اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)خیبر پختونخوا کے علاقےکمراٹ میں پاک فوج نے ریسکیو آپریشن کرکے پھنسے ہوئے سیاحوں کو نکال لیا۔ پاک فوج کی ریسکیو ٹیم نے ریسکیو آپریشن کرکےہسپانوی سیاح جوڑے کو بھی ریسکیو کرلیا۔ہسپانوی سیاحوں کا کہنا تھا کہ ہم کافی مشکل میں تھے، بارش بہت زیادہ تھی اور دریا میں طغیانی تھی، ہم پاک فوج کے شکر گزار ہیں۔زندگی میں اس طرح کا سیلاب نہیں دیکھا، دیہات کے دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے: وزیراعظمپاکستانی خاتون سیاح کا کہنا تھا کہ چھوٹے بچوں کےساتھ ہم پھنس گئے تھے پاک فوج نے ریسکیو کیا، پاک فوج کی عظمت کو سلام پیش کرتی ہوں۔دوسری جانب سیلاب سے متاثرہ علاقوں کالام،کمراٹ، خوازہ خیلہ اور سوات کے دیگر علاقوں میں بھی آرمی کاہیلی کاپٹرز ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں، ہیلی کاپٹرز کی مدد سے سیکڑوں افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے۔آرمی ایوی ایشن پائلٹس کا کہنا ہےکہ موسم کی خرابی کے باوجود ہم آرام سے نہیں بیٹھ سکتے تھے، ماؤں، بہنوں، بھائیوں اور بچوں کے چہرے ہمارے سامنے تھے، ہر قیمت پر محصور افراد تک پہنچا جائےگا۔
پاک فوج نےکمراٹ میں پھنسے سیاحوں کو ریسکیو کرلیا



