فلموں کے بائیکاٹ پر شاہ رخ کا پر مزاح تبصرہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت میں آج کل بالی ووڈ انڈسٹری کے کئی بڑے ناموں بالخصوص ’بالی ووڈ کے خانز‘ اور ان کی فلموں کے بائیکاٹ کی مہم جاری ہے۔اس حوالے سے شاہ رخ خان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔اس ویڈیو میں اداکار کو بھارت میں موجود بالی ووڈ کی فلموں کے بائیکاٹ کے کلچر پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کے بعد کچھ انتہا پسند عناصر کی جانب سے شاہ رخ خان کی فلم ’پٹھان‘ کے بائیکاٹ کی مہم کا آغاز بھی ہو گیا ہے، لیکن ایسے میں اداکار کے مداح ان کی حمایت میں سامنے آ گئے ہیں۔شاہ رخ خان کے مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ان کے ایک پرانے انٹرویو کی ویڈیو شیئر کی جا رہی ہے، جس میں اداکار کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ کبھی کبھی فلموں کے خلاف بائیکاٹ کی مہم اچھی ثابت ہوتی ہے۔شاہ رخ خان کی معذور مداح کیساتھ گھٹنوں پر بیٹھ کر ڈانس کرتے ویڈیو وائرلاُنہوں نے کہا کہ ایسے میں اگر آپ کی فلم مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب نہیں ہو پاتی تو آپ اپنا دل خوش کرنے کے لیے یہ کہہ سکتے ہیں کہ میری فلم کا تو سوشل بائیکاٹ ہو گیا تھا اسی وجہ سے وہ کامیاب نہیں ہوئی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ میں یہ بات ڈنکے کی چوٹ پر کہہ سکتا ہوں کہ بھارت میں جتنا پیار مجھ سے کیا جاتا ہے ایسا پیار بہت ہی کم لوگوں سے کیا گیا۔شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ میں بہت عزت کے ساتھ یہ کہنا چاہوں گا کہ مجھے یا میری فلم کو کوئی سوشل بائیکاٹ متاثر نہیں کر سکتا۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر