آرمی چیف کا صوبہ سندھ میں سیلاب سے متاثرہ علاقو ں کا دورہ کرنے کا فیصلہ ، امدادی سرگرمیوں کا ازخود جائز ہ لیں گے، پاک فوج کا خصوصی فلڈ ریلیف فنڈ کیلئےملک بھر میں سینکڑوں فنڈز کولیکشن یونٹس قائم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز):آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےسندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اپنے دورے کے دوران امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی دستوں سے ملاقات کریں گےاور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جائیگا۔اس کے علاوہ پاک فوج نے متاثرین کی مدد کے لیے 212 ریلیف کلیکشن پوائنٹس قائم کردیئےہیں جن میں سے سندھ میں 81پنجاب میں73 بلوچستان میں 41 اور خیبر پختونخوا میں 17 ہیں۔پاک فوج نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے فلڈ ریلیف ڈونیشن اکاؤنٹ بھی قائم کر دیا ہے۔ اکاؤنٹ عسکری بینک جی ایچ کیو برانچ میں کھولا گیا ہے اور عوام اکاؤنٹ نمبر 00280100620583 میں عطیات جمع کرا سکتے ہیں۔بلوچستان میں سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ پاک فوج اور ایف سی کی جانب سے کوئٹہ، مسلم باغ، چمن، سوئی، ڈیرہ بگٹی، سبی، لہڑی، نصیر آباد، بیلہ، اُتھل اور جعفر آباد میں امدادی کیمپ قائم کیے ہوئے ہیں۔ امدادی کیمپس میں خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔صوبہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان، روجھان اور لیہ میں ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کیے گئے جہاں فوجیوں نے پھنسے ہوئے خاندانوں کو خوراک اور دیگر سہولیات فراہم کیں۔ ضلع راجن پور میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سرگرمیاں عمل میں لائیں اور بچاؤ کی کوششیں کی گئیں ۔جن میں ہڑنڈ تحصیل جام پور، نور پور ماجھو والا تہہ جام پور، موضع کان والا تہہ جام پور، ماڑی جام پور، دربار سخی بور جام پور، بمبلی جام پور، بستی نوخمی جام پور، ڈیرہ ، روجھان، ڈیرہ جیون تحصیل روجھان، چک مٹ نمبر 2 تحصیل روجھان شامل ہیں۔پاک فوج نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور، ضلع لاڑکانہ، ضلع نوشہرو فیروز، ضلع شکارپور، ضلع قمبر شداد کوٹ، ضلع جیکب آباد، ضلع کشمور، ضلع بدین، ضلع میر پور خاص، ضلع سانگھہ، ضلع مٹیاری، ضلع عمرکوٹ، میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کیا۔ ضلع حیدرآباد، ضلع ٹنڈو محمد خان، ضلع ٹھٹھہ، ضلع جامشورو، ضلع بدین، ضلع سجاول، ضلع دادو۔ بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں 4x میڈیکل کیمپ لگائے گئے۔ بدین، سجاول، ٹھٹھہ اور عمرکوٹ میں 1700 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔کے پی کے کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 150 افراد کے لیے امدادی کیمپ قائم کیے گئے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع اٹک اور ایبٹ آباد میں فوج کی فارورڈ تعیناتی کی گئی ہے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4فیلڈ میڈیکل کیمپ لگائے گئے جہاں715مریضوں کا علاج کیا گیا۔ چارسدہ میں سیلاب متاثرین کے لیے7ریلیف کیمپ قائم کیے گئے جبکہ نوشہرہ اضلاع کی ہر تحصیل میں3ریلیف کیمپ قائم کیے گئے۔اس کے علاوہ سول انتظامیہ کو ضروری مدد فراہم کی جا رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر