‘مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل جلسوں میں مصروف تھا’

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اداکارہ و معروف میزبان عفت عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ملکی صورتحال کے باوجود جلسے کرنے پر بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔گزشتہ روز عمران خان نے پنجاب کے شہر جہلم میں جلسہ کیا جس کے بعد عفت عمر نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جو اب وائرل ہو رہا ہے۔اداکارہ نے لکھا کہ’مؤرخین لکھیں گے جب قوم بارشوں سے مر رہی تھی تب ایک پاگل شخص جلسوں میں مصروف تھا’۔واضح رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت سیلاب کی نذر ہوئے پڑے ہیں، سکھر بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں اونچے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، آب پاشی حکام کے مطابق یہ صورتحال مزید ایک ہفتے تک رہنے کا امکان ہے۔اس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں سیلابی ریلے نے تباہی مچائی، نواں کلی میں سیلاب سے درجنوں مکانات بہہ گئے اور کچھ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گئے، متاثرین کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔



  تازہ ترین   
مکہ دفاعی اتحاد کی سٹریٹجک کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج، علاقائی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا
سکیورٹی فورسز کا ڈیرہ اسماعیل خان میں آپریشن، 3 دہشت گرد جہنم واصل
لانگ مارچ لکی مروت سے کرک پہنچ گیا، سہیل آفریدی کی ہیلی کاپٹر سے انٹری
صدر اور وزیراعظم کا قوم کی تعمیر میں اساتذہ کے کردار کو خراج تحسین
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کل پاکستان پہنچیں گے، اہم ملاقاتیں شیڈول
دہشت گردی کے خلاف پالیسی بنانے سے کس نے روکا؟ خواجہ آصف کا سہیل آفریدی سے سوال
امریکا نے برطانوی فوجی اڈے سے اپنے تمام بمبار طیارے ہٹا لیے
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر