وزیراعلیٰ پختونخواکے ہیلی کاپٹر ریسکیو کیلئے نہیں، سفر کیلئے ہیں: بیرسٹر سیف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)معاون خصوصی اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کے زیر استعمال دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو کے لیے نہیں بلکہ سفر کے لیے ہیں۔معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پہاڑی علاقوں میں گلیشیئرز سے سیلابی صورتحال بنی، اپریل اور مئی میں ہی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ممکنہ سیلاب کے لیے اقدامات کیے تھے لیکن نقصانات ہماری توقعات سے زیادہ ہوئے، خیبر پختونخوا حکومت الرٹ ہے۔ملک میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئیانہوں نے کہا کہ 2ہیلی کاپٹرز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے زیر استعمال ہیں لیکن دونوں ہیلی کاپٹرز ریسکیو کے لیے نہیں بلکہ سفر کے لیے ہیں، دونوں ہیلی کاپٹر خوراک پہنچا سکتے ہیں مگر لوگوں کو نکال نہیں سکتے۔بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف خیبرپختونخوا میں بھی آکر سیلاب کے نقصانات کا جائزہ لیں، سندھ کی مالی معاونت کی گئی ہے، وزیر اعظم خیبرپختونخوا پر بھی نظر کرم کریں۔معاون خصوصی اطلاعات کے پی حکومت کے ہیلی کاپٹر سے متعلق بیان پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے بھی پی ٹی آئی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر