امریکا، چین کشیدگی : 2 امریکی جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان میں داخل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)امریکی بحریہ کے 2 جنگی بحری جہاز آبنائے تائیوان کے بین الاقوامی پانیوں میں داخل ہوگئے ہیں۔یہ امریکی کانگریس کی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورہ تائیوان کے بعد پہلا ایسا آپریشن ہے جس سے امریکا اور چین کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گائیڈڈ کروز میزائلوں سے لیس یو ایس ایس Antietam اور یو ایس ایس Chancellorsville معمول کے مطابق آبنائے تائیوان سے گزر رہے ہیں۔بیان میں کہا گیا کہ امریکی فوج ہر اس جگہ سے گزر سکتی ہے جس کی بین الاقوامی قوانین میں اجازت ہے۔امریکی بحری جہاز برسوں سے اس آبنائے سے گزر رہے ہیں جس پر چین کی جانب سے شدید ردعمل ظاہر کیا جاتا ہے۔اس حالیہ اقدام پر چینی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وہ امریکی جہازوں کی مانیٹرنگ کررہی ہے، جبکہ ہائی الرٹ رہنے کے ساتھ ساتھ کسی خلاف ورزی پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔خیال رہے کہ نینسی پلوسی کے متنازع دورہ تائیوان کے بعد سے چین کی جانب سے تائیوان کے قریب جنگی مشقیں کی جارہی ہیں۔آبنائے تائیوان سے امریکی بحریہ کے جہاز گزرنے کا عمل عموماً 8 سے 12 گھنٹوں میں مکمل ہوجاتا ہے جس کی چینی فوج کی جانب سے مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔خیال رہے کہ چین تائیوان کو اپنا صوبہ تصور کرتا ہے اور اسے اپنے ساتھ ملانے کے لیے پرعزم ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر