اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بلوچستان کے ضلع جعفر آباد کے سیلاب سے متاثرہ گاؤں اللّٰہ ڈینو کے دورے کے لیے روانہ ہونے والے وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سکھر پہنچ گئے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف بلوچستان کے نصیر آباد ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے لیے سکھر پہنچے۔سکھر میں وزیرِ اعظم شہبا زشریف کی آمد پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، قائم مقام گورنر اور چیف سیکریٹری نے ان کا استقبال کیا۔سیلابی علاقے کے دورے پر وزیرِ اعظم کے ہمراہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان بھی ہیں۔وزیرِ اعظم نے جعفر آباد جاتے ہوئے سندھ اور بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریاںواضح رہے کہ پاکستان بھر میں مون سون بارشوں اور ان کے نتیجے میں سیلاب کے باعث تباہ کاریوں اور ہلاکتوں کے واقعات پیش آئے ہیں۔ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1 ہزار 33 ہو گئی ہے۔چارسدہ ایک اور سیلابی ریلے کے نشانے پر آگیا، سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں 1 ہزار سے متجاوزپاکستان بھر کے 110 اضلاع میں 57 لاکھ 73 ہزار افراد سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔این ڈی ایم اے کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے مجموعی طور پر ساڑھے 9 لاکھ مکانات، 3 ہزار 451 کلو میٹر سڑکوں اور 149 پلوں کو نقصان پہنچا ہے۔
وزیرِاعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر سکھر پہنچ گئے



