آرمی چیف آج سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ آج سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف امدادی کارروائیوں میں مصروف فوجی دستوں سے بھی ملاقات کریں گے۔آئی ایس پی آر سندھ اپ ڈیٹآئی ایس پی آر کے مطابق خیرپور، لاڑکانہ، نوشہروفیروز، شکارپور، قمبرشہداد کوٹ میں ریسکیو ریلیف آپریشن جاری ہے۔کشمور،بدین،میرپور خاص، سنگھا، مٹیاری، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان میں بھی ریسکیو ریلیف آپریشن کیا جارہا ہے۔ٹھٹہ،جامشورو،سجاول،دادو،عمرکوٹ،جیکب آباد میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے۔اس کے علاوہ بدین،سجاول، ٹھٹھہ اور عمر کوٹ میں فری میڈیکل کیمپ قائم کردیے گئے ہیں، میڈیکل کیمپس میں اب تک 1700 مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر خیبر پختونخوا اپ ڈیٹکے پی میں 150 افراد کو ریلیف کیمپس میں منتقل کیا گیا ہے، اٹک اور ایبٹ آباد میں فوجی جوان ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کیلئے موجود ہیں۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کے پی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 4 میڈیکل کیمپ بنائے گئے ہیں، میڈیکل کیمپس میں 715 سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ چارسدہ میں 7، نوشہرہ کی ہر تحصیل میں 3 ریلیف کیمپس بنائے گئے ہیں۔آئی ایس پی آر پنجاب اپ ڈیٹآئی ایس پی آر کا ڈیرہ غازی خان، روجھان اور لیہ میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، آرمی کے جوان سیلاب متاثرین کو خوراک، دیگر اشیا کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔راجن پور میں ہیلی کاپٹرز کے ذریعے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، تحصیل جام پور،نور پور، ماڑی جام پور، دربار سخی، بورجام پور، بمبلی جام پور، بستی نوخمی جام پور،ڈیرہ جیون تحصیل روجھان میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہیں۔پاک فوج نے پھنسے ہوئے خاندانوں کو خوراک، دیگر سہولیات فراہم کی ہیں۔دوسری جانب پاک بحریہ نے ہیلی کاپٹر سے قمبر شہداد کوٹ میں محصور افراد کو ریسکیو کرلیا ہے۔چارسدہ ایک اور سیلابی ریلے کے نشانے پر آگیا، سیلاب سے مجموعی ہلاکتیں 1 ہزار سے متجاوزترجمان پاک بحریہ کے مطابق متاثرہ علاقے میں سیلابی پانی کے باعث زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے، ریسکیو کیے گئے افراد کئی گھنٹوں سے گھروں کی چھتوں پر محصور تھے۔پاک بحریہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ریسکیو کیے گئے افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر