افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کا دوبئی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کا دوبئی میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔افغان عمل امن پر اب تک سامنے آنے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں وزرائے خارجہ کے مابین ماہ صیام کے حوالے سے مبارک باد کا تبادلہ ہوا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ ایک پر امن، اور مستحکم افغانستان، پاکستان کے مفاد میں ہے ۔ہم افغانستان میں پر تشدد واقعات میں کمی کے خواہشمند ہیں ۔ پاکستان، افغانستان سمیت خطے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی کاوشوں میں شراکت دار ہے۔پاکستان، افغانستان کو پرامن اور مستحکم بنانے کیلئے اپنی مصالحانہ معاونت جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے۔وزیر خارجہ نے توقع ظاہر کی کہ افغانستان میں دیر پا قیام امن کی کوششوں میں ” استنبول پراسس” دوحہ ایگریمنٹ کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے معاون ثابت ہو گا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ٹیلیفونک رابطے پر اپنے افغان ہم منصب محمد حنیف آتمر کا شکریہ ادا کیا۔افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر نے افغان امن عمل کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے پاکستان کی مسلسل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی معاونت کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور پاکستانی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے استنبول میں ملاقات پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے افغان وزیر خارجہ محمد حنیف آتمر کو “استنبول پراسس اجلاس کے بعد اسلام آباد مدعو کر لیا۔



  تازہ ترین   
حکومت نے پٹرول 137 روپے 23 پیسے، ڈیزل 184 روپے 49 پیسے فی لٹر مہنگا کردیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے 40 سے زائد ممالک متحد ہو چکے، برطانوی سیکرٹری خارجہ
ایران کا بڑا پُل زمین بوس ہوگیا، ابھی اور بھی بہت کچھ ہونے والا ہے: ٹرمپ
35 واں روز: امریکا اسرائیل کی تہران، کرج، قم، تبریز اور بندر عباس پر بمباری
بنوں: تھانہ ڈومیل پر خوارج کا خود کش حملہ ناکام، بچے، خواتین سمیت 5 افراد شہید
امریکی آرمی چیف جنرل رینڈی جارج کو عہدے سے فارغ کر دیا گیا
انتونیو گوتریس کا امریکا و اسرائیل سے ایران جنگ فوری روکنے کا مطالبہ
پیٹرول 137 اور ڈیزل 184 روپے مہنگا، ملکی تاریخ کا بڑا ترین اضافہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر