سیلاب سے تباہ حال افراد کو 25ہزار روپے فی خاندان پہنچائيں گے،وزیرِ اعظم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سندھ میں سجاول کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ہمراہ دورہ کیا۔وزیرِ اعلیٰ کی جانب سے وزیرِ اعظم کو امدادی کارروائیوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بتایا کہ حکومت نے 38 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے، سیلابی ریلے نے بجلی کا نظام درہم برہم کیا ہے، اس کی درستی کے لیے وہ وزیرِ توانائی سے رابطے میں رہیں گے۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ وفاق نے سندھ میں سیلاب کی تباہ کاریوں سے نمٹنے کے لیے 15 ارب روپے کی گرانٹ دی ہےانہوں نے کہا کہ ہمیں ملک کے عوام کی خدمت کیلئے خود کو وقف کرنا ہوگا، خرم دستگیر کو سندھ میں قیام کرنے کی ہدایت کر دی، بجلی کے نظام میں خرابی دور کرنا اِن کی ذمہ داری ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے سندھ میں بہت تباہی مچی ہے اور بہت نقصان ہوا ہے، ہمت سے کام لینا ہوگا، مل کر صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ایم ایف سےہماری میٹنگ ہے اور ایک جماعت سیاست کر رہی ہے، میں نےاپنی زندگی میں ایسی سیاست نہیں دیکھی۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیلاب متاثرین کے علاج کیلئے مراکز بنائے گئے ہیں، جنوبی سندھ میں سیلاب سے بہت نقصان ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر