کمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو پاک فوج نے ریسکیو کرلیا

دیر بالا(نیشنل ٹائمز): پاک فوج نےکمراٹ میں پھنسے 22 افراد کو ریسکیو کرلیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان 22 افراد کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کمراٹ سے نکالا گیا ہے،کور کمانڈر پشاور کی ہدایت پر پشاور کور کے جوانوں نے پھنسے افراد کو نکالا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بعض فیملیز پہاڑوں پر چلی گئی ہیں، خراب موسم کے باعث انہیں نکالا نہیں جاسکا، پہاڑوں پر جانے والوں سے مسلسل رابطہ ہے، انہیں پہاڑوں پر محفوظ مقامات پر شفٹ کردیا ہے، موسم ٹھیک ہوتے ہی ہیلی کاپٹرکے ذریعے پہاڑوں پر موجود افراد کو نکال لیا جائےگا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ انخلا کے لیے خوازہ خیلہ سے بھی ایک دستہ تیار ہے، عوام سیلاب کی وجہ سے سوات اور گردونواح کا سفر نہ کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر