متحدہ عرب امارات کا 5 سال کے قابل توسیع ’’گرین اقامہ‘‘ کا اعلان

ابوظہبی(نیشنل ٹائمز): متحدہ عرب امارات نے غیرملکیوں کے لیے تین زمروں میں ’گرین اقامہ‘ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں ویزے کی مدت پانچ برس ہوگی جو قابل توسیع بھی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے نئی ویزہ اسکیم ’’گرین اقامہ‘‘ متعارف کرائی ہے۔ یہ اسکیم اعلیٰ پایہ کے ہنرمند، فری لانسر، سرمایہ کار اور کاروباری لائسنس میں شریک افراد کے لیے ہے۔گرین اقامہ پرمٹ کے حامل غیرملکیوں کو 5 سال تک کسی آجر کی اسپانسر شپ کے بغیر متحدہ عرب امارات میں رہ سکیں گے اور اس میں 5 سال مزید توسیع کی جائے گی۔ اس طرح دس سل مکمل ہوجائیں گے اور پھر دوبارہ بھی چند اہم کیسز میں مزید توسیع ممکن ہوگی۔فری لانس کے لیے گرین اقامے میں تین شرائط ہیں۔ پہلی وزارت افرادی قوت سے فری لانس پرمٹ حاصل کرنا، دوسری گریجویٹ اور تیسری اسپیشل ڈپلومہ ہولڈر ہونا ہے۔ اسی طرح سالانہ آمدنی بھی 3 لاکھ 60 ہزار درہم سے کم نہ ہو۔ آمدنی کے ثبوت کے طور پر دو سال کا بینک اسٹیٹمنٹ دکھانا ہوگی۔اسی طرح ماہر ہنر مند کے لیے گرین اقامہ ہولڈر کی 4 شرائط ہیں۔ پہلی امارات میں ملازمت کے مؤثر معاہدے کا ورک پرمٹ، دوسری پیشوں کی درجہ بندی میں پہلے، دوسرے یا تیسرے زمرے میں ہو، تیسری شرط کم ازکم گریجویٹ اور چوتھی شرط ماہانہ آمدنی 15 ہزار درہم سے کم نہ ہو۔سرمایہ کار یا شریک کاروبار کو گرین اقامہ دینے کے لیے بھی تین شرائط مقرر کی گئی ہیں جس میں متعلقہ اداروں سے کاروبار کا پرمٹ حاصل کرنا بھی شامل ہے۔



  تازہ ترین   
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی 14 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 4 مسافر جاں بحق
ایرانی صدر کی سپریم لیڈر سے 7 گھنٹے طویل ملاقات، حکومتی مسائل بارے تبادلہ خیال
صدر ٹرمپ کا سعودیہ پر حملوں پر اظہار تشویش، حوثیوں کا رویہ انتہائی خراب قرار دیدیا
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا عمرہ زائرین کی سلامتی خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے: سعودیہ
اردن کی حوثی حملوں کی شدید مذمت، سعودی عرب کی مکمل حمایت کا اعلان
ایران کی خطے کے ممالک کو امریکا پر بھروسہ کرنے پر سنگین نتائج کی وارننگ
غیر قانونی حملوں کیخلاف ترکیہ اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے: اردگان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر