فیفا نے بھارت کی معطلی 9 دن بعد ہی ختم کردی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے بھارت کی معطلی کو 9 دن بعد ہی ختم کردیا، بھارتی ٹیم ایک بار پھر انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی اہل قرار پائی ہے۔فیفا سے بھارت کو انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی بھی واپس مل گئی ہے۔قومی ویمن فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان اور نائب کپتان ملیکہ نور مقررفٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے فٹبال معاملات میں بیرونی مداخلت کی بنیاد پر 17 اگست کو بھارت کی رکنیت کو معطل کردیا تھا تاہم 9 دن بعد ہی فیفا نے اسے بحال کردیا۔فیفا کا کہنا ہے کہ بھارتی فٹبال میں عدالتی حکم پر بننے والی ایڈمنسٹریٹر کی کمیٹی کو ختم کرکے فٹبال فیڈریشن کے حکام کو بحال کرنے کی تصدیق موصول ہوگئی، جس کے بعد آل بھارت فٹبال فیڈریشن کو بحال کردیا گیا ہے۔فیفا اور اے ایف سی انڈین فٹبال کے معاملات کو بدستور مانیٹر کرتے رہنے کا اعلان کیا ہے، فٹبال کی عالمی تنظیم نے ساتھ ساتھ بھارت کے انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق بھی بحال کرنے کا اعلان کیا، ایونٹ 11 اکتوبر سے بھارت میں ہوگا۔دوسری جانب بھارت کی خواتین فٹبال ٹیم پروگرام کے مطابق ساف کپ میں بھی حصہ لے گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر