پوراقادیانی خاندان مشرف بہ اسلام ہو گیا، ایک ہندو دوشیزہ کا بھی اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکرقبولِ اسلام

کراچی (نیشنل ٹائمز) جامع مسجد بلال میں مختلف مسالک کے علمائے کرام جن میں مولانا نصیب مینگل ، مولانا اسداللہ ، مفتی نصر اللہ احمد پوری ، علامہ ڈاکٹر شعیب ، مولانا مقبول ، مولانا حبیب رزق سمیت دیگر علمائے کرام شریک ہوئے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میر محمد گوٹھ سلطان آباد منگھو پیر کی جامعہ مسجد بلال میں ایک تقریب منعقد کی گئی ، جس میں متعلقہ علاقے میں 1993 سے رہائش پزیر قادیانی خاندان کے 19 افراد قادیانیت کو چھوڑ پر حلقہ بگوش اسلام ہو گئے۔

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت منگھو پیر کے سرپرست قاری ظفر اللہ نگرانی میں منعقدہ اس مجلس میں مختلف مسالک کے علمائے کرام بھی قادیانیت چھوڑنے اور اسلام قبول کرنے والے خاندان کی نصرت کیلئے موجود تھے۔اس مجلس میں شریک ہونے والے علمائے کرام میں مفتی نصب مینگل ، بریلوی مکتب فکر سے علامہ ڈاکٹر شعیب ، نارتھ ناظم آباد سے مولانا مقبول ، دیوبندی مکتب فکر سے حبیب رزاق ، نارتھ ٹا?ن کے نگران شاکر اللہ ، رئیس دارالافتا مفتی نصراللہ احمد پوری سمیت دیگر علمائے کرام اور علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات شامل تھیں۔مولانا اسداللہ نے بتایا کہ یہ خاندان 1953 سے یہاں پر آباد تھا ، جن پر محنت جاری تھی ، ان کی غمی و خوشی میں شرکت کی جاتی رہی ، انہیں اسلام کی ترغیب دلائی جاتی رہی ، انہیں اسلام کی جانب قائل کیا جاتا رہا ، جس پر وہ مسلمانوں سے اور اسلام سے متاثر ہوئے اور اسلام قبول کرلیا۔مولانا اسداللہ کا کہنا ہے کہ بارشوں کی وجہ سے نو مسلم خاندان کے اعزاز میں بڑا پروگرام منعقد نہیں کر سکے ، جلد اسی سلسلے کا ایک اور پروگرام منعقد کیا جائے گا جس میں مذید بھی قادیانی بھی اسلام قبول کریں گے اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔آخر میں نو مسلم خاندان کی استقامت کیلئے دعا کرائی گئی۔

جبکہ دوسری جانب سرگودھا میں اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر ہندو دوشیزہ نے اپنا مذہب چھوڑ کر عالم دین کے ہاتھوں کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا اور قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر کے خدمت دین کے عزم کا اظہار کیا۔زرائع کے مطابق سرگودھا میں مقیم چترال کے علاقہ کیلاش کی ہندو دوشیزہ رچک گل نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اپنے مزہب کو چھوڑ کر مقامی عالم دین ڈویژنل صدر بین المذاہب امن کمیٹی مولانا قاضی نگاہ مصطفی چشتی نے کلمہ طیبہ پڑھ کر دین اسلام قبول کر لیا۔ جہاں گواہان ظہیر خان، نعمان قادر کی موجودگی میں دائرہ اسلام میں داخل ہونے والی نو مسلم دوشیزہ کا اسلامی نام مریم فاطمہ رکھ دیا گیا تو اس نے قرآن پاک کی تعلیم حاصل کر کے خدمت دین کے عزم کا اظہار کیا جبکہ عالم دین نے خاتون کےایمان کی سلامتی، استقامت اور دین اسلام پر کاربند ہو کر خدمت دین ہے عزم پر عمل کرنے کے لئے خصوصی دعا کروائی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر