اسلام ہائیکورٹ کے فیصلے سے ثابت ہوتا ہے ’ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے‘: فواد چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایک بار پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کو نشانے پر رکھ لیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے نزدیک اداروں کے خلاف بیان اتنا سنگین معاملہ ہے کہ عدالت نے زیر حراست تشدد جیسے سنگین الزام کو نظر انداز کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں عدالتی نظام حیران کن تفریق کا شکار ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہباز گل کو پولیس کے حوالے کرنے کا کہہ دیا جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے نزدیک حکومت کا پی ڈی ایم رہنماؤں کے خلاف ان ہی الزامات پر مقدمے کا حکم بے وقعت ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے مزید کہا کہ حکومت کو نوٹس کیے بغیر کابینہ کا فیصلہ معطل کر دیا گیا، ثابت یہ ہوتا ہے کہ ملک میں قانون جج صاحبان کا نام ہے، ایسا لگتا ہے کہ جج قانون کے ماتحت نہیں قانون ججز کے ماتحت ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے ایک بیان میں قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر