’ بہت خطرناک ہوںمیں‘عمران خان کا ریاست کو چیلنج؟کیا وہ خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں؟

اسلام آباد:آخرکا ر عمران خان کو قانو ن کے آگے ہتھیار ڈالنے پڑےاور گرفتاری سے بچنے کیلئے عدالت کا دروازنہ کھٹکٹایا۔کچھ روز قبل عمران خان انہی عدالتوں اور ججز کیخلاف ہرزہ سرائی کر رہے تھے لیکن آج گرفتاری کا وقت آیا تو انہیں عدالتوں کو ججز نے عمران خان کو گرفتار ہونے سے بچایا اور ریلیف فراہم کیا۔ عمران خان نے پہلے فیصلہ کیا تھا کہ وہ انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے لیکن پھر انہیں اپنی ضمانت کیلئے اپنی انا کی قربانی دینا پڑی۔عمران خان عدالت کچھ یوں پہنچے کہ ساتھ پورا لائو لشکر تھا۔ایسا نہیں لگ رہا تھا کہ وہ گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانت حاصل کرنے جارہے ہیں بلکہ یوں لگا جیسے ایک گروہ کسی جگہ حملہ آور ہونے جارہا ہے۔عدالت میں دھکم پیل اور شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی۔واک تھرو گیٹ بھی توڑ دیا گیا۔اس موقع پر ایک صحافی نے عمران خان سے چند سوالا ت کئے ۔
نیوٹلز سے روابط۔؟
گرفتاری کے پیچھے کون۔؟
امریکی سفیر سے رابطہ۔؟
زرداری/ ملک ریاض رابطہ۔؟
کھیل کامرکزی کردار۔؟
لیکن عمران خان نے صرف ایک ہی جواب دیا کہ ’’بہت خطرناک ہوں میں‘‘۔
صحافی کے سوال پر عمران خان کا جواب کیا ریاست کیخلاف چیلنج سمجھا جائے ؟ عمران خان میں اتنا تکبر آخر کیوں ہے؟جو عمران خان کہتے ہیں قانون کی حکمرانی ہو نی چاہئے کیا وہی عمران خان خود قانون کو اپنے پیروں کی جوتی سمجھتے ہیں؟بلاشبہ عمران خان اس وقت کے مقبول ترین لیڈر ہیں لیکن انہیں اپنے قو ل و فعل میں تضاد نہیں کرنا چاہئے ۔ اگر وہ واقعی قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں تو انہیں خود بھی انہیں قوانین کی پاسداری کرنا ہو گی اور اگر فیصلہ حق میں آئے تو عدالت کی تعریفیں جبکہ فیصلہ خلاف آنے پر ججز کی توہین کرنا کسی طور پر قابل قبول نہیں۔ آج جب انہیں گرفتاری کا خوف محسوس ہوا تو انہیں اسی عدالت کی ضرور ت پڑ گئی جس کی توہین کرتے پھر رہے تھے ورنہ آج عمران خان بنی گالہ میں سکون کی نیند نہیں بلکہ حوالات میں ہوتے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر