کپل شرما شو کا نیا سیزن کب شروع ہورہا ہے؟ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)بھارت کا مقبول کامیڈی شو ‘دی کپل شرما شو’ کے نئے سیزن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پروگرام کے مرکزی کرداروں میں سے ایک ‘کرشنا ابھیشیک’ نے تو معاہدہ من مرضی طے نہ پانے کی صورت میں شو کو الوداع کہہ دیا لیکن کامیڈی شو کی باقی پوری ٹیم جلوے بکھیرنے اور مداحوں کو ہنسانے کے لیے تیار ہے۔حال ہی میں کپل شرما سمیت ان کی ٹیم کے دیگر افراد نے شو کا پرومو شوٹ کروایا ہے جس کی کچھ تصاویر سامنے آئی ہیں اور کہا جارہا ہے کہ جلد ہی بھارتی ٹی وی اسکرینز پر پرومو نشر کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق پروگرام کا آغاز 10 ستمبر سے ہورہا ہے، پروگرام میں کپل سمیت ارچنا پورن سنگھ، سمونا چکرورتی، کیکو شاردا اور چندن پرابھرکر دکھائی دیں گے۔بھارتی میڈیا دعویٰ کررہا ہے کہ اس نئے سیزن میں کپل متعدد نئے کامیڈینز متعارف کرائیں گے جو عوام کو خوب ہنسائیں گے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر