انمول بلوچ نے ہر شادی کی پیشکش ٹھکرانے کے پیچھے چھپا راز بتا دیا

ٹیلی ویژن انڈسٹری میں قدم رکھتے ہی شہرت حاصل کر لینے والی خوبصورت اداکارہ انمول بلوچ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ شادی کی ہر پیشکش کو کیوں ٹھکرائے جا رہی ہیں۔انمول بلوچ نے حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بات کی ہے۔انہوں نے انٹرویو کے دوران شادی سے متعلق سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ اب تک آنے والی ہر شادی کی پیشکش کو مسترد کر چکی ہیں کیونکہ اُن کے لیے آنے والے سب ہی رشتوں میں سے زیادہ تر اُن کے آبائی گاؤں کے تھے۔انمول بلوچ نے کہا کہ مجھے یہ لگتا ہے کہ اب میں کسی گاؤں میں جا کر نہیں رہ سکتی۔ان کا اپنے انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ میں نے اپنی ساری زندگی شہر میں گزاری ہے تو اب کسی گاؤں میں گزارا مشکل ہو گا۔انمول بلوچ کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں فی الحال انڈسٹری میں کام کر رہی ہوں اور اپنے کام سے محبت کرتی ہوں۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات بے نتیجہ ختم، تحریک انصاف کا آج سے لانگ مارچ کا اعلان
سعودی و یمنی افواج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا لیا
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
حکومت اپوزیشن مذاکرات کا نتیجہ جلد سامنے آئے گا: شوکت یوسف زئی
یوکرین کا حملوں کی صورت روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنانے کا عمل مزید تیز کرنے کا اعلان
افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی طالبان رجیم کیخلاف 68 کارروائیاں،102 اہلکار ہلاک
مقبوضہ مغربی کنارے کا پورا علاقہ اسرائیل کا ہے، اتمار بن گویر
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر