شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو حکومت کی طرف سے جاتی عمرہ میں کیے جانے والے ممکنہ آپریشن کو عدالت کے ذریعے حل کروانے کا مشورہ دیدیا

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور صاحبزادے حمزہ شہباز کو مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے جاتی عمرہ میں کیے جانے والے ممکنہ آپریشن کو عدالت کے ذریعے حل کرایا جائے۔ یہ انتقامی کارروائی ہے، حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں جھکانا چاہتی ہیں۔تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں ہفتہ وار دن کے موقع پر شہبازشریف سے حمزہ شہباز اور اہلخانہ نے ملاقات کی۔ملاقات میں حمزہ نے اپنے والد کی خیریت دریافت کی، اور ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت کی جانب سے شریف فیملی کی جاتی عمرہ اراضی کے انتقال منسوخی کا معاملہ پر غورفکر کیا گیا۔ملاقات کے بعد حمزہ شہباز میڈیا سے بات کئے بغیر ہی واپس روانہ ہوگئے۔ ملاقات میں شہباز شریف کے وکلاءبھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے شہباز شریف کے ساتھ ضمانت کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔جاتی امراءمیں متوقع آپریشن اور سٹے آرڈر پر بھی شہباز شریف کو تفصیلی اگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے حمزہ شہباز سے گفتگو کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ جاتی عمرہ کا معاملہ عدالت کے ذریعے حل کرایا جائے اور شہباز شریف نے حکومت کے اس عمل کو انتقامی کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے ہتھکنڈے استعمال کرکے ہمیں جھکانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جاتی عمرہ کی اراضی قانونی طور پر خریدی گئی۔ کسی قسم کی کوئی بے ضابطگی اس میں نہیں۔ حکومت کے سیاسی انتقام کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ حکومت یہ سب کچھ مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار
ایران جنگ میں امریکی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی ہوئی ہے: امریکی میڈیا
کیلیفورنیا میں امریکی ایف-35 بی جنگی طیارہ حادثے کا شکار، پائلٹ محفوظ
ایرانی اشتعال دلا رہے ہیں، ایران پر بھرپور فوجی حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں: ٹرمپ
حماس کے مکمل طور پر ہتھیار ڈالنے تک غزہ سے فوج کا انخلا ممکن نہیں: اسرائیل
دہشت گردوں سے بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں، ورنہ ہم ختم کر دیں گے: ترجمان پاک فوج





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر