اسکول میں داخلے سے قبل بچوں کا ذخیرہ الفاظ، کامیابی کی وجہ قرار

اوہائیو(نیشنل ٹائمز): ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسکول جانے سے پہلے کی عمر میں بچوں کو کچھ اضافی الفاظ سِکھانا ان کی زندگی بھر کی تدریسی کامیابی کے لیے تیار کر سکتا ہے۔چار سال کی عمر کے تقریباً 900 بچوں پر کی جانے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ تعلیمی سرگرمیوں کی شروعات کے بعد وہ بچے جن کا ذخیرہ الفاظ زیادہ تھا وہ دوسرے بچوں کی بہ نسبت اپنے اساتذہ کے ساتھ زیادہ مشغول پائے گئے۔محققین نے چھوٹے بچوں کی صلاحیتوں کی آزمائش موسم خزاں اور پھر آئندہ موسم بہار میں اسکول شروع ہونے کے بعد کی۔محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج میں معلوم ہوا کہ بچے کے ابتدائی سالوں میں معمولی سا فرق بھی ان کی تدریسی کامیابی کے امکانات پر بڑا اثر مرتب کر سکتا ہے۔محققین نے امید ظاہر کی کہ تحقیق کے نتائج کم ذخیرہ الفاظ رکھنے والے بچوں کی نشان دہی کرنے میں اساتذہ کی مدد کریں گے۔تحقیق کے مصنفین نے بتایا کہ جن بچوں کو اسکول میں داخل کرانے سے قبل جذبات پر قابو کرنا سِکھایا گیا تھا ان کی کارکردگی بھی کلاس میں بہتر رہی۔امریکا کی اویائیو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہرِ ابتدائی تعلیم اور تحقیق کے سربراہ مصنف چنگ چنگ یینگ کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج میں چھوٹے بچوں کو کلاس میں کامیابی کے لیے تیار کرنے کے اثرات کو بتایا گیا۔



  تازہ ترین   
پُرتشدد انتشار، 9 مئی جیسے حالات پیدا کرنے کی کوشش کیساتھ بلاامتیاز نمٹا جائیگا: کور کمانڈرز کانفرنس
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات آج کیلئے ختم، کل دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 2 نہتے پاکستانی شہری جاں بحق
اقوام متحدہ میں وزیراعظم نے فلسطین سمیت اہم امور پر مؤقف مدلل انداز میں پیش کیا: اسحاق ڈار
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن،7 خوارج جہنم واصل
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر