وہ آسان کام جو ذیابیطس، کینسر سمیت متعدد امراض سے بچائیں

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)دنیا بھر میں اس وقت صحت بخش غذائی عادات پر زور دیا جارہا ہے تاکہ مدافعتی نظام کو مضبوط بنایا جاسکے۔یہ غذائی عادات غیر متعدی امراض جیسے ذیابیطس، کینسر، امراض قلب اور دیگر سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے اس حوالے سے چند نکات شیئر کیے ہیں تاکہ دنیا بھر میں لوگوں کو جان لیوا امراض سے بچانا ممکن ہوسکے۔نمک اور چینی کا کم استعمالعالمی ادارہ صحت کے مطابق نمک اور چینی کا کم استعمال ذیابیطس ، امراض قلب اور کینسر جیسی بیماریوں سے بچنے کا آسان طریقہ ہے۔ایک ٹوئٹ میں ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ دن بھر میں 5 گرام نمک اور 50 گرام چینی کا استعمال کرنا چاہیے، اس سے زیادہ مقدار صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔چکنائی یا چربی کی مقدار پر نظر رکھیںعالمی ادارہ صحت کے مطابق مختلف جان لیوا امراض جیسے فشار خون ، فالج اور امراض قلب کا خطرہ کم کرنے کا ایک آسان راستہ غذا میں چربی یا چکنائی کی مقدار میں کمی لانا ہے۔اس کے لیے لو فیٹ دودھ کا استعمال کریں یا فل کریم دودھ یا ڈیری مصنوعات کا کم استعمال کریں ۔اسی طرح سفید گوشت جیسے مچھلی یا چکن کے گوشت کو زیادہ ترجیح دیں جبکہ پراسیس گوشت کا کم از کم استعمال کریں۔متوازن غذاڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ دن بھر میں مختلف اقسام کی غذاؤں کو جزو بدن بنائیں۔آپ کی غذا میں دالوں ، بیج ، گندم ، تازہ پھلوں ، سبزیوں ، براؤن چاول وغیرہ کی مقدار زیادہ ہو جبکہ کچھ حصہ گوشت ، مچھلی ، انڈوں اور دودھ کا ہونا چاہیے۔بے وقت بھوک لگنے پر چپس یا ایسی کسی چیز کی بجائے گریوں اور پھلوں کو ترجیح دیں۔مشروبات کا انتخاب بھی اہمعالمی ادارہ صحت کے مطابق میٹھے مشروبات جیسے سافٹ ڈرنکس یا فروٹ جوسز سے گریز کریں اور ان کی جگہ زیادہ پانی پینا عادت بنائیں۔عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ صحت بخش غذا موٹاپے اور جان لیوا امراض سے تحفظ فراہم کرتی ہے تو اچھی غذائی عادات کو آج سے ہی اپنا لیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر