فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر 22 ارب کا ریلیف بجلی صارفین کو دیا، خرم دستگیر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی وزیر برائے توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی صارفین کو 22 ارب روپے کا ریلیف دیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں خرم دستگیر نے کہا کہ حیسکو کا دورے کرکے آرہا ہوں، حالیہ سیلاب کے تناظر میں کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حیسکو سے سیلاب آپریشنز پر تفصیلات لیں ہیں اور بارش میں لوڈشیڈنگ کم سے کم کرنے کی ہدایت کی ہے۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں کم درجے کے اربن فلڈنگ کا سامنا ہے، حیسکو کے پاس 13 اضلاع ہیں، مختلف جگہوں پر سیلاب کی صورتحال ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر بجلی ڈسٹری بیوٹر کمپنیوں میں جدت لانی ہے، صارفین کو سستی بجلی کی فراہمی ہمارا چیلنج ہے۔خرم دستگیر نے یہ بھی کہا کہ1 کروڑ 70 لاکھ صارفین جو 200 یونٹ والے ہیں، اُن کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے ہیں، اس طرح 22 ارب کا ریلیف دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تاجروں سے فکسڈ ٹیکس بھی ختم کردیا گیا ہے، اب پرانے طریقہ کار پر استعمال پر ٹیکس وصول کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ تھر کول کے منصوبوں کو جلد مکمل کیا جارہا ہے، اس میں شنگھائی الیکٹرک کا بجلی بنانے کا منصوبہ بھی جلد مکمل ہوگا۔اُن کا کہنا تھا کہ 2018ء سے سولر انرجی سیکٹر پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی، جون کے مہینے میں پرائس سرچارج عذاب عمرانی کا نتیجہ ہے، سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنانا چاہتے ہیں۔خرم دستگیر نے کہا کہ تھرکول میں شنگھائی کمپنی کا 1320میگاواٹ کا منصوبہ کل شروع کریں گے، میں دورہ بھی کروں گا۔انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر، سولر، تھر کول سمیت دیگر ذرائع استعمال کریں گے، نئے بجلی کے کارخانے پاکستان میں دستیاب ایندھن کی بنیاد پر لگیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر