ڈسکہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کا الزام، تحریک انصاف کے 3 اہم رہنماؤں کو نوٹس جاری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں پر ڈسکہ الیکشن کے نتائج پر اثر انداز ہونے، پریزائیڈنگ افسروں میں تین لاکھ روپے تقسیم کرنے کے الزام میں الیکشن کمیشن نے عثمان ڈار، فردوس عاشق اعوان اور عمر ڈار کو 30 اگست کو طلب کرلیا۔ڈسکہ الیکشن دھاندلی کی منصوبہ بندی کے معاملے پر فردوس عاشق کا ردعمل آگیاالیکشن کمیشن نے انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنےدفاع یا مؤقف کیلئے پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔نوٹس میں کہا گیا ہے کہ 17 فروری 2021 کو آپ ڈی پی او کے دفترمیں موجود تھے، الزام ہے کہ آپ نے نتائج پر اثرانداز ہونے کی سازش کی ہے۔ڈسکہ ضمنی انتخاب کا پس منظرخیال رہےکہ 19 فروری 2021 کو ڈسکہ میں ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں بڑے پیمانے پر ہنگامہ آرائی اور بے نظمی کی شکایتوں کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دے دیا تھا اور معاملے کی تحقیقات کرنے کا اعلان بھی کیا تھا۔تحریک انصاف کےعلی اسجد ملہی نے الیکشن کمیشن کے انتخاب کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ آف پاکستان سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔اس کے بعد 10 اپریل کو ڈسکہ میں ضمنی انتخاب دوبارہ منعقد ہوا تھا جس میں مسلم لیگ ن کی سیدہ نوشین افتخار کامیاب ہوئی تھیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ
سنگاپور سے پاکستانی، ایرانی ملاحوں کی محفوظ واپسی میں تعاون کی درخواست
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
معرکہ حق میں عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر