سزا کیخلاف شرمیلا فاروقی نے اپیل ہی نہیں کی توختم کیسے ہوسکتی ہے؟ سپریم کورٹ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سپریم کورٹ نے شرمیلا فاروقی کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) اپیل پر کیس کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شرمیلا فاروقی کی سزا اور نااہلی ختم کرنے کے خلاف نیب اپیل پر سماعت کی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ شرمیلا فاروقی کو 2001 میں پانچ سال قید اور 21 سال نااہلی کی سزا ہوئی، نیب نے 2016 میں الیکشن کمیشن کو شرمیلا فاروقی کے حوالے سے خط لکھا، الیکشن کمیشن کو بتایا کہ شرمیلا عوامی عہدے کیلئے اہل نہیں۔نیب کا کہنا تھاکہ شرمیلا فاروقی نے نیب کا خط سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کیا، سندھ ہائیکورٹ نے خط کے ساتھ شرمیلا فاروقی کی سزا بھی کالعدم قرار دےدی۔اس دوران چیف جسٹس پاکستان نے سوال کیا کہ سزا کے خلاف شرمیلا نے اپیل ہی نہیں کی تھی تو ختم کیسے ہوسکتی؟ شرمیلا فاروقی کے وکیل نے کہاکہ آمریت کے دوران سزا کے خلاف اپیل کرنا بے سود تھا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ نوازشریف کی طیارہ سازش کیس سزا سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دی تھی، نوازشریف نے مؤقف اپنایا تھا کہ بیرون ملک ہونے کی وجہ سے نظرثانی بروقت دائر نہیں کر سکے تھے، سپریم کورٹ نے وطن واپسی پر پابندی کا نوازشریف کا مؤقف تسلیم کیا تھا۔چیف جسٹس نے مزید ریمارکس میں کہا کہ شرمیلا فاروقی کی سزا عدالت اپنی مرضی سے کیسے کالعدم کر سکتی ہے، زیادہ سے زیادہ یہ رعایت ہوسکتی ہے، نااہلی کی مدت سزا کے ساتھ شروع ہوجائے۔عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کر دی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر