بجلی کے بلوں پر سب سے پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا: طلال چوہدری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل ناقابلِ برداشت تھے، جن پر سب سے پہلا احتجاج نواز شریف نے کیا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ اتحادیوں کی حکومت چاہتی ہے کہ لوگوں کو ریلیف ملے، دنیا بھر میں توانائی کا بحران یوکرین جنگ اور دیگر وجوہات کے باعث ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت آئی ایم ایف سے معاہدے اور نالائقی کے باعث ہاتھ باندھ گئی، جس کی قیمت لوگ بھی دے رہے ہیں اور ہم بھی بھگت رہے ہیں۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ شہباز شریف نے سب سے زیادہ وقت سیلاب زدگان کے ساتھ گزارا، ان کے بوٹ پہن کر پانی میں اترنے کا مذاق اڑایا جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر میٹنگز ہو رہی ہیں، پنجاب اور کے پی حکومتوں کو عمران خان کے جلسے کے سوا کوئی کام نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے فکسڈ ٹیکس سے پریشان تاجروں اور بجلی کے بل پر فیول ایڈجسٹمنٹ سے پریشان عوام کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا تھا۔قطر میں پاکستانی عوام سے گفتگو کے دوران شہباز شریف نے تاجروں پر عائد فکسڈ ٹیکس اور 1 کروڑ 71 لاکھ بجلی کے صارفین پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر