وہ عام چیز جو آپ کی یادداشت کو کمزور کرسکتی ہے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)اگر آپ روزانہ سافٹ ڈرنکس پینا پسند کرتے ہیں تو یہ عادت یادداشت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے۔یہ بات برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔سدرن سانتا کترینا یونیورسٹی کی تحقیق میں چوہوں پر کیے جانے والے تجربات میں دریافت کیا گیا کہ سافٹ ڈرنکس پینا معمول بنانے سے 68 دن بعد ان جانوروں کے دماغ میں حیاتیاتی تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا، جس سے ان کے رویوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔اس سے قبل بھی تحقیقی رپورٹس میں دریافت ہوا تھا کہ ان مشروبات کا زیادہ استعمال مختلف امراض اور دماغی تنزلی کا خطرہ بڑھاتا ہے۔اس نئی تحقیق کا مقصد یہ سمجھنا تھا کہ یہ مشروبات کس حد تک دماغ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔تحقیق کے لیے چوہوں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک کو سافٹ ڈرنکس کو استعمال کرایا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو پانی تک محدود رکھا گیا۔یہ سلسلہ 67 دن تک برقرار رکھا گیا اور 68 ویں دن دماغی ٹشوز کے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا جبکہ چوہوں کی یادداشت اور رویوں کے مختلف ٹیسٹ بھی کیے گئے، تاکہ دونوں گروپس میں کسی فرق کی شناخت کی جاسکے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ سافٹ ڈرنکس کے استعمال سے چوہوں کی یادداشت متاثر ہوئی جبکہ ٹشوز کے تجزیے میں تکسیدی تناؤ کو دریافت کیا گیا۔اس سے عندیہ ملا کہ یہ تکسیدی تناؤ حیاتیاتی تبدیلیوں کا باعث بنتا ہے جبکہ کم عمر چوہوں کے رویے بھی بدل سکتے ہیں۔ان مشروبات میں چینی کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے مگر محققین کے خیال میں بلڈ گلوکوز کی سطح دماغی تنزلی میں کردار ادا نہیں کرتی۔محققین اس حوالے سے مزید تحقیق کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں کیونکہ ابھی حتمی طور پر یہ نہیں کہا جاسکتا کہ انسانوں میں بھی یہی اثرات دیکھنے میں آسکتے ہیں۔مگر انہوں نے کہا کہ سافٹ ڈرنکس کا کم از کم استعمال کرکے دماغی اور جسمانی صحت کو بہتر بنانا ممکن ہے۔اس تحقیق کے نتائج جریدے Experimental Gerontology میں شائع ہوئے۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر