نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب آؤں گا، عمران خان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، میں نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب دباؤ میں آؤں گا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ختم ہوگیا جس میں موجودہ صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی، جلسوں سمیت دیگر امور پر مشاورت ہوئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے جلد الیکشن کروانے کے لیے دباؤ بڑھانے کا فیصلہ کیا اور اس کے ساتھ ہی پارٹی قیادت نے کسی بھی طرح کا دباؤ قبول نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کو ضمنی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے امور پر بریفنگ دی گئی اور عمران خان کی عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی گئی۔ متفقہ طور پر طے کیا گیا کہ عمران خان شیڈول کے مطابق جلسے کریں گے۔عمران خان نے دوران اجلاس کہا کہ دنیا نے دیکھ لیا کہ پاکستانی قوم کس کے ساتھ کھڑی ہے، نہ پہلے دباؤ میں آیا تھا اور نہ اب دباؤ میں آؤں گا، ملک کا نظام بہتر کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایران کے خلاف فوجی کارروائی نہ کرنے کا مشورہ دیا: ٹرمپ
سنگاپور سے پاکستانی، ایرانی ملاحوں کی محفوظ واپسی میں تعاون کی درخواست
امریکی کانگریس میں پاکستان کے حق میں قرار داد پیش، قیامِ امن کی کوششوں کی تعریف
معرکہ حق میں عسکری، سفارتی اور بیانیہ محاذ پر کامیابی حاصل کی: عطا تارڑ
آبنائے ہرمز میں ایران سے جھڑپوں کے باوجود جنگ بندی برقرار ہے: ٹرمپ
ایران نے آبنائے ہرمز میں اپنے آئل ٹینکر پر امریکی حملے کا جواب دے دیا
امریکہ اور بحرین کی ایران کے خلاف سلامتی کونسل میں قرارداد پیش
امریکہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جارحیت کا بھرپور جواب دیں گے: ایران





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر