گرفتاری کا سن کر عمران رات کو موٹر سائیکل پر بھاگے تھے، محسن رانجھا کا انکشاف

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز): مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان گرفتاری کا سن کر رات کو موٹرسائیکل پر بھاگے تھے۔جیوکے پروگرام ‘آپس کی بات’ میں میزبان منیب فاروق سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نواز رانجھا نے کہا کہ جن عدالتوں سے عمران خان انصاف چاہتے ہیں ،انہی عدالتوں کے ججز کو دھمکیاں لگائی جارہی ہیں، ایک خاتون جج کو دھمکی دے کر کہا جارہا ہے کہ تیار ہوجاؤ، تو یہ دھمکی ایک جج کو نہیں ان تمام ججز صاحبان کوہے جن کے پاس تحریک انصاف کے کیسز ہیں۔انہوں نے کہا ہمارے لوگوں کو بھی 14 دن تک ریمانڈ پررکھا گیا لیکن ہماری جانب سے کبھی اس طرح کی دھمکیاں نہیں دی گئیں، اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہر وکیل ، ہر جج خود کو غیر محفوظ تصور کررہا ہے۔لیگی رہنما کاکہنا تھا کہ عمران خان کوئی انوکھا لاڈلا نہیں ہے، اس کے ذہن سے یہ لاڈلا اب نکالنا چاہیے، بات کرتے ہیں ریاست مدینہ کی اور کیا ان کو نہیں معلوم کہ ریاست مدینہ میں خلفائے راشدین سب سے پہلے خود کو انصاف کے لیے پیش کیا کرتے تھے؟محسن رانجھا نے انکشاف کیا کہ گرفتاری کا سن کر عمران خان رات کو موٹر سائیکل پربیٹھ کر بھاگ گئے تھے اور جس جگہ رات گزاری تھی اس کا بھی ہمیں پتا ہے، اگر ان کو گرفتار کرنا ہوتا تو اس جگہ سے بھی کرسکتے تھے لیکن ہم دیکھ رہے ہیں کہ عمران خان خود اپنے کھودے گڑھے میں گرنے والے ہیں تو ہمیں کوئی ان کے لیے گڑھا کھودنے کی ضرورت نہیں ہے ۔انہوں نے مزید کہا شہباز گل کی اتنی سیاسی حیثیت نہیں ہے اور نہ ہی اس کا اتنا سیاسی سفر ہے اس کو اس طرح کی بات نہیں کرنا چاہے تھی، اس طرح کے بیانات دینا اگر پاکستان میں ٹرینڈ بن گیا تو پھر جو ملک دشمن عناصر ہیں وہ تو چاہتے ہی یہ ہیں کہ وہ اپنے ناپاک ارادے پاکستان کے خلاف استعمال کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر