ذہنی صحت پر کورونا وائرس کے اثرات طویل ہوسکتے ہیں: تحقیق

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ایک نئی تحقیق میں بچوں اور بڑوں کے ذہنوں پر پڑنے والےکورونا وائرس کے پیچیدہ اور طویل مدتی اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے۔کورونا وائرس انسانی جسم کے ساتھ ساتھ دماغ کو بھی متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس حوالے سے یونیورسٹی آف آکسفورڈ میں کی جانے والی ایک تحقیق میں امریکا اور متعدد دیگر ممالک کے 12 لاکھ 80 ہزار مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔اس تجزیے میں محققین کو یہ پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سانس کے مختلف انفیکشنز میں مبتلا ہونے کی نسبت ابتدائی 2 ماہ میں بے چینی اور ڈپریشن میں مبتلا ہونے کے امکانات زیادہ تھے۔ تحقیق کے نتائج کے مطابق کورونا وائرس میں مبتلا ہونے والے افراد 2 سال بعد تک بھی (برین فوگ) یعنی ذہنی الجھاؤ، (سائیکوسِس) یعنی حقیقت اور خیال کے درمیان فرق کرنے میں مشکل، دورے پڑنے اور ڈیمینشیا جیسی کیفیات کا شکار ہونے کے خطرات سے دوچار تھے۔کورونا کیسز میں اضافہ: چین کا سمندری جانداروں کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہطویل مدتی کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک بڑھتا ہوا مسئلہ ہے، امریکا کے ڈِیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن سینٹر کی جانب سے کی جانے والی ابتدائی تحقیق میں یہ اندازہ لگایا گیا ہے کہ امریکا میں کورونا میں مبتلا ہونے والے ہر 5 افراد میں سے 1 فرد کو طویل مدت کا انفیکشن ہوتا ہے۔اس حوالے سے رواں ہفتے شائع ہونے والی یہ تحقیق اس طویل مدتی انفیکشن کو مزید سمجھنے کے لیے کافی مددگار ہے۔یونیورسٹی آف آکسفورڈ کے ایک سینئر ریسرچ فیلو میکسِم ٹیکٹ کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج اس بات کو مزید نمایاں کرتے ہیں کہ اس چیز کو سمجھنے کے لیے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونےکے بعد لوگ ایسی صورتِ حال سے دوچار کیوں ہوتے ہیں اور اس سے بچنے کے لیے کیا کیا جاسکتا ہے۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر