وزیرِ اعظم شہباز شریف 2 روزہ سرکاری دورے پر قطر روانہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیرِ اعظم شہباز شریف قطر کے 2 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد سے دوحہ روانہ ہو گئے۔شہباز شریف قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ قطر کے ساتھ توانائی، تعاون، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو گہرا کرنے پر بات ہوگی، قطر میں پاکستانیوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع تلاش کرنے پر بھی توجہ دی جائے گی۔قطر میں وزیرِ اعظم شہباز شریف کو فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ترجمان کے مطابق وزارتِ عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد وزیرِ اعظم شہباز شریف کا قطر کا یہ پہلا دورہ ہوگا، جو 24 اگست کو مکمل ہو جائے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر