وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپیل

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں بارشوں کا 30 سال کا ریکارڈ ٹوٹا ہے، بلوچستان اور سندھ میں تباہی و بربادی سے قیامت صغری کا منظر ہے، سینکڑوں پاکستانی سیلاب کے باعث اپنے پیچھے جدائی کا غم چھوڑ گئے ہیں۔وزیر اعظم نے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ سیلاب متاثرہ سینکڑوں زخمیوں کی صحتیابی کی دعا کرتے ہیں، بہت بڑی تعداد میں لوگ بے گھر ہیں، مال مویشی، فصلوں، باغات اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔بلوچستان میں موسمی تباہ کاریاِں، جانی و مالی نقصان میں مسلسل اضافہانہوں نے بتایا کہ صوبائی حکومتیں اداروں اور مسلح افواج کے ساتھ دن رات کام کر رہی ہیں، مجموعی طور پر37 اعشاریہ 2 ارب روپے سیلاب زدگان کیلئے دیے جا رہے ہیں، ریسکیو کیلئے میں نے فوری طور پر این ڈی ایم اے کو 5 ارب روپے جاری کرائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ہرجاں بحق فرد کے خاندان کو10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں، گھروں کے گرنے اور دیگر نقصانات پر زرتلافی دیا جائے گا، متاثرین کو 25 ہزار روپے نقد کی ادائیگی بڑے پیمانے پر جاری ہے، اس امداد کیلئے 80 ارب روپے سے زائد درکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ کھربوں روپے کے نقصانات کو پورا کرنا ہے، امداد کی کوششوں کے دوران پاک آرمی کے افسران نے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم ہاتھ بٹائے تو ہم کئی گنا زیادہ رفتارسے متاثرین کی جلد امداد کرسکیں گے۔وزیراعظم نے بتایا کہ ایثار و قربانی میں ہماری قوم سب سے آگے ہے، سب تعاون کریں، سیلاب زدگان کی مدد کیلئے قائم فنڈ میں دل کھول کرعطیات جمع کرائیں، آئیں مصیبت زدہ بھائیوں کی انصار مدینہ کی طرح مدد کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر