شہباز گل نے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی لینڈ لائن سے ٹی وی پر بیان دیا: پراسیکیوٹر

افواج پاکستان کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کے حوالے سے پراسیکیوٹر نے عدالت میں انکشاف کیا ہے کہ شہباز گل نے بنی گالہ میں عمران خان کے گھر کی لینڈ لائن سے ٹی وی پر بیان دیا،وہ ٹرانسکرپٹ برآمد کرنا اور پولی گرافک ٹیسٹ بھی کرانا ہے۔پراسیکیوٹر کے مطابق شہباز گل نے تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ بیان موبائل سے پڑھ کر سنایا تھا، شہبازگل کا عام فون ریکور ہوا ہے، اسمارٹ فون کی ریکوری باقی ہے، مزید گرفتاریوں کیلئے تفتیش کرنی ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس ، جسٹس عامر فاروق نے پولیس کو شہباز گل کا مزید جسمانی ریمانڈ دینے کے خلاف رہنما تحریک انصاف کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر جدون نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے سیشن جج کے خلاف دھمکی آمیز بیان دیا گیا، عدالت نوٹس لے جس پر شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے کہا عمران خان کے بیان پر دہشت گردی کا مقدمہ درج ہو گیا ہے، قانون اپنا راستہ خود اپنائے گا۔شہباز گل اسپتال سے ڈسچارج، ڈاکٹرز نے فٹ قرار دے دیاشہباز گل کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ شہباز گل پر بدترین تشدد کیا گیا، پرائیویٹ پارٹس پر بھی ٹارچر ہوا۔شہباز گل کے وکیل نے شہباز گل کی میڈیا پرچلنے والی اسپتال کی لیک ویڈیوز کے درست ہونے کی تصدیق کی اور کہا کہ ریمانڈ کے دوران ٹارچر پاکستان میں ایک روٹین کی ایکسر سائز ہے، تشدد کے اثرات صرف 5 سے 6 دن رہتے ہیں، 12 دن بعد تو بڑے سے بڑا تشدد ٹھیک ہوجاتا ہے، اب ان کی طبیعت بہتر ہورہی تو ویڈیوز لیک کی گئیں۔اس موقع پر اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے کہا کہ شہبازگل کا عام فون ریکور ہوا، اسمارٹ فون کی ریکوری باقی ہے، پولیس کی ابھی 90 فیصد تفتیش باقی ہے، اگر مزید ریمانڈ کی وجہ بتائی تو اس سے پراسیکیوشن کا کیس خراب ہوگا، دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا اور شہبازگل کے بیان سے کنفرنٹ کرانا ہے۔میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے: عمران کا بنی گالا میں اجلاس سے خطاباس پر عدالت نے کہا کہ آپ نے تو کسی اور کو گرفتارنہیں کیا، پھر کس سے کنفرنٹ کرانا ہے؟ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے کہا کہ ان ہی گرفتاریوں کیلئے تو مزید تفتیش کی ضرورت ہے۔قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ یہ ریمانڈ کا واحد کیس نہیں، اس کے بعد ریمانڈ کے کتنے کیس آنے ہیں، ہم نے دیکھنا ہے کہ ایسی کوئی عدالتی نظیر نہ بنائیں کہ کل کو عدالتی نظام جام ہو جائے، ورنہ کل کو ہائیکورٹ صرف ریمانڈ کے کیسز ہی دیکھ رہی ہو گی۔خیال رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی منظوری دی تھی جس کیخلاف انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔آج پھر اسلام آباد کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر