میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے: عمران کا بنی گالا میں اجلاس سے خطاب

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بنی گالا میں پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں کہا ہے کہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ، عمران خان کی راہداری ضمانت منظورذرائع کے مطابق پارلیمانی پارٹی نے اسمبلی میں واپسی کے آپشن کو ایک بار پھر مسترد کردیا اور فیصلہ کیا کہ اسمبلی میں کسی صورت واپس نہیں جائیں گے اور نئے انتخابات کے سوا کوئی آپشن قبول نہیں۔گرفتاری کے حوالے سے عمران کان کا کہنا تھاکہ میں یہاں بیٹھا ہوں جس نے گرفتار کرنا ہے کرلے جس طرح عوام رات باہر نکلی یہ کچھ نہیں بگاڑ سکتے، یہ صرف لوگوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ حقیقی آزادی کی تحریک سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز پولیس افسران اور خاتون جج کو دھمکی کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس پر آج عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے مختصر سماعت کے بعد جمعرات تک راہداری ضمانت منظور کرلی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر