سراج الحق سیلاب سے متاثرہ علاقے تونسہ پہنچ گئے

امیرِ جماعتِ اسلامی سراج الحق سیلاب سےمتاثرہ علاقےتونسہ پہنچ گئے، وہ آج ناڑی، وہوا اور فاضل پور کے ریلیف کیمپس کا دورہ کر کے عوام سے خطاب کریں گے۔سیکریٹری اطلاعات جماعتِ اسلامی قیصر شریف کے مطابق سراج الحق سیلاب سے متاثرہ اضلاع کا 3 روزہ دورہ کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ امیرِ جماعتِ اسلامی ڈی جی خان، راجن پور اور مظفر گڑھ میں ریلیف کے کام کا جائزہ لیں گے، جماعتِ اسلامی اور الخدمت کے رضاکار اِن علاقوں میں بڑے پیمانے پر ریلیف کا کام کر رہے ہیں۔قیصر شریف کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، حکومت کی نا اہلی اور غفلت کے باعث لاکھوں لوگ فاقوں پر مجبور ہیں۔سیکریٹری اطلاعات جماعتِ اسلامی کا یہ بھی کہنا ہے کہ سیاسی لیڈروں کو ذاتی مفادات کی لڑائی کی بجائے آفت زدہ علاقوں میں ہونا چاہیے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر