روس کا یوکرین پر فوجیوں کو زہریلے کیمیکل دینے کا الزام

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)روس نے یوکرین پر فوجیوں کو زہریلے کیمیکل دینے کا الزام عائد کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 31 جولائی کو روسی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور فوجیوں کے جسم میں بوٹولینم ٹاکسن بی نامی زہریلا کیمیکل پایا گیا تھا۔روس کی وزارت دفاع نے الزام عائد کیا ہے کہ یوکرین نے کچھ روسی فوجیوں کو زہر یلا کیمیکل دیا ہے جبکہ یوکرین نے روس کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ یوکرین کی وزارتِ داخلہ کے ایک مشیر نے روسی الزام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ روسی فوجیوں نے ممکنہ طور پر ڈبوں میں موجود زائد المیعاد گوشت کھایا جس کی وجہ سے ان کی طبیعت غیر ہوئی۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولودومیر زیلینسکی کی جانب سے کیمیائی دہشت گردی کی منظوری دی گئی ہے جس پر روس تمام ثبوت اکھٹے کرکے ایک تجزیاتی رپورٹ تیار کر رہا ہے، رپورٹ کے نتائج کیمیائی ہتھیاروں کی ممانعت کی تنظیم کو دیے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
کراچی: سانحہ گل پلازہ کے متاثرہ تاجروں کیلئے 300 دکانوں کا انتظام کر دیا گیا
ہرجانہ کیس: سپریم کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو عمران خان کے خلاف کارروائی سے روک دیا
عالمی مالیاتی فنڈ کا پاکستان کی معیشت میں بہتری، مہنگائی قابو میں رہنے کا اعتراف
وزیراعظم کی امریکا میں مختلف ممالک کے صدور سے ملاقاتیں، غزہ پر تبادلہ خیال
رمضان المبارک کے آغاز پر ہی مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ
باجوڑ پوسٹ پر حملہ کرنے والا دہشتگرد بھی افغان نکلا، ناقابل تردید شواہد مل گئے
محکمہ داخلہ پنجاب کی کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری
فلسطین کیلئے 12 ارب ڈالر کا اعلان خوش آئند ہے: خواجہ محمد آصف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر