عمران خان کی گرفتاری کی خبریں، پی ٹی آئی کارکنان رات سے بنی گالا چوک پرجمع

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کی اطلاعات پر سینئر قیادت سمیت پی ٹی آئی کے کارکنان رات سے بنی گالا چوک پرجمع ہوگئے۔گرفتاری کی اطلاعات پر رہنما پی ٹی آئی اسد عمر ،فواد چوہدری اور مراد سعید سمیت دیگر رہنما بھی بنی گالہ پہنچے۔دوسری جانب بنی گالا چوک پرجمع کارکنان نے صبح نان چنے کے ساتھ سڑک پر ہی ناشتہ کیا۔لاہور لبرٹی چوک پر بھی پی ٹی آئی کارکنان اور رہنما جمع ہو ئے جس دوران کارکنان نے ٹائروں کو آگ لگا کر احتجاج کیا۔ادھر کراچی کی شارع فیصل پر نرسری کے قریب بھی احتجاج کیا گیا، صبح سڑک کھول دی گئی جب کہ پشاور جی ٹی روڈ ،شیخوپورہ میں بھی پی ٹی آئی ورکرز سڑکوں پر نکل آ ئے۔ فوادچوہدری نے جیونیوزسےگفتگو میں عمران خان کے بنی گالہ میں نہ ہونے کی خبروں کی تردید کی۔رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا بولے کہ حکومت کے ان ہتھکنڈوں سےکچھ حا صل نہیں ہوگا جب کہ سابق وزیر دفاع پرویز خٹک بولے کسی کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر