کسی کا باپ بھی خان کو گرفتار نہیں کرسکتا، وہ مرد ہے بھاگے گا تھوڑی: پرویز خٹک

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز خٹک نے عمران خان کے بنی گالہ سے چلے جانے کی خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔عمران خان کی رہاش گاہ بنی گالہ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے لیے پیغام میں کہا کہ ‘کسی کا باپ بھی عمران خان کو گرفتار نہیں کرسکتا’۔پرویز خٹک سے صحافی نے سوال کیا کہ ‘کہیں آپ عمران خان کو لینے تو نہیں جارہے، وہ کہیں خیبر پختونخوا تو نہیں جائیں گے؟’جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا ‘وہ کے پی کے کیوں جائیں گے؟ وہ مرد ہے بھاگے گا تھوڑی’۔خیال رہےکہ سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد ان کی گرفتاری کا امکان ہے جس کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین نے ضمانت کے لیے عدالت سے بھی رجوع کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی رہائش گاہ جانے والا راستہ غیرمتعلقہ افراد کیلئے بند کردیا گیا ہے اور صرف عمران خان کےقریبی لوگوں اورعلاقہ مکینوں کو داخلےکی اجازت ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمے میں گرفتاری سے بچنےکیلئے بنی گالا میں موجود نہیں ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر