فالج کی وہ علامات جن کے بارے میں جاننا سب کے لیے ضروری

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)فالج ایسا مرض ہے جس کے شکار فرد کا فوری علاج نہ ہو تو موت کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن (اے ایچ اے) نے ایک نئی رپورٹ میں اس جان لیوا بیماری کی علامات پر روشنی ڈالی ہے۔جرنل سرکولیشن میں شائع رپورٹ میں دل کی شریانوں سے جڑے امراض بشمول فالج کی علامات کے حوالے سے تازہ ترین تفصیلات بیان کی گئیں۔فالج کی 2 اقسام ہیں ایک برین ہیمرج جس میں دماغی شریان پھٹ جاتی ہے جبکہ دوسری قسم میں دماغ کو خون پہنچانے والی شریان بلاک ہوجاتی ہے جس سے آکسیجن کی کمی ہوتی ہے اور دماغ کو نقصان پہنچتا ہے۔اے ایچ اے کے مطابق فالج کی علامات سے واقفیت اور اس کے مطابق ردعمل ظاہر کرنا ضروری ہے، کیونکہ بروقت علاج سے موت اور طویل المعیاد معذوری کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔فالج کا سامنا ہر فرد کو ہوسکتا ہے مگر اس کا خطرہ ہر فرد کے لیے مختلف ہوتا ہے۔55 سال کی عمر کے بعد ہر 10 سال بعد فالج کا خطرہ دگنا بڑھ جاتا ہے جبکہ ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپے اور ہائی کولیسٹرول سے بھی فالج کا خطرہ بڑھتا ہے۔فالج کی عام ترین علاماتفالج کی یہ عام علامات اچانک نمودار ہوتی ہیں جس کے دوران جسم کا ایک حصہ سن ہوجاتا ہے یا چلنا ممکن نہیں ہوتا، بات کرنا مشکل ہوجاتا ہے یا لوگوں کی بات سمجھ نہیں آتی، ایک جانب سے چہرہ ڈھلک جاتا ہے اور مسکرانا ممکن نہیں ہوتا، ذہنی الجھن، سر چکرانا اور ایک یا دونوں آنکھوں کی بینائی تبدیل ہوجانے جیسی علامات کا سامنا ہوسکتا ہے۔کم عام علاماتاے ایچ اے کی رپورٹ کے مطابق ایک چیز 2 نظر آنا، لمس محسوس نہ کرپانا، تکلیف یا جسمانی درجہ حرارت بڑھ جانا کم عام علامات ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہے کہ مختلف خطوں میں فالج کی علامات کیا ہوتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق مردوں کے مقابلے میں خواتین میں کم عام علامات کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔خواتین میں فالج کی علامات مختلف ہوسکتی ہیں جیسے سردرد، ذہنی کیفیت بدل جانا، کوما اور شعور نہ رہنا وغیرہ۔



  تازہ ترین   
حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب، مشترکہ اعلامیہ تیار
پاکستانی شہریوں کے قتل پر بھارتی ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، باضابطہ احتجاج
گورنر راج یا ایمرجنسی سے پہلے سیاسی جماعتوں کو راستہ تلاش کرنا چاہیے: بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت نے لانگ مارچ کے ذریعے بدامنی کا منصوبہ بنا لیا: خواجہ آصف
سسٹم ری سیٹ ہونے والا ہے، چیزیں بہت بہتر ہو جائیں گی: محسن نقوی
حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، آج دوبارہ دو بجے ملاقات ہوگی
اب تحمل کی پالیسی مزید برقرار نہیں رکھی جا سکتی، شہزادہ ترکی الفیصل
بلاول بھٹو کا حکومت اور اپوزیشن میں ملاقات کا خیر مقدم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر