آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ، 9 جوان شہید

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)آزاد کشمیر میں پاک فوج کی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کی گاڑی کو حادثہ آزاد کشمیرکے علاقے باغ کے قریب پیش آیا جس میں 9 جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ شہدا کی نماز جنازہ منگلا چھاؤنی میں ادا کردی گئی ہے، نماز جنازہ میں کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحرشمشاد مرزا سمیت فوجی حکام شریک ہوئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء کے جسد خاکی تدفین کے لیے آبائی علاقوں کو روانہ کیے جائیں گے، شہداء کی تدفین مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ کی جائےگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر