وزیراعظم شہباز شریف کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین بالخصوص سندھ میں امداد اور بحالی کی کارروائیوں پر گفتگو کی۔
اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کی جانب سے سندھ میں امدادی کارروائیوں میں بھرپور تعاون سے متعلق آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق اس دوران وزیراعظم شہباز شریف نے صوبہ سندھ میں رابطہ سڑکوں اور پلوں کی تباہی کے باعث ہیلی کاپٹرز کی فراہمی کی ہدایت کی۔اعلامیے کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ ہیلی کاپٹرز کے استعمال سے ریسکیو اور یلیف کی فراہمی میں مشکلات دور کرنے میں مدد ملے گی۔اعلامیے کے مطابق شہباز شریف نے دوران گفتگو سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف کے لیے پاک فوج کے تعاون اور جذبے کو سراہا۔آرمی چیف نے وزیراعظم کو بتایا کہ کمانڈر سدرن کمانڈ کو بلوچستان میں امدادی کارروائیوں کے لیے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔وزیراعظم نے دوسری طرف چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز سے بھی ٹیلیفونک رابطہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر