’عمران خان کا بیان قابل مواخذہ، مقصد پی ٹی آئی کے ملک دشمن بیانیے سے توجہ ہٹانا ہے‘

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے شہباز گل پر تشدد کے بنانیے کو ڈرامہ، جھوٹ اور مکروہ فریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد تحریک انصاف کے ملک دشمن بیانیے سے توجہ ہٹانا ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا بطور وزیر داخلہ شہباز گل پر تشدد کی تردید کرتا ہوں لیکن شہباز گل پر تشدد کی باتیں وہ شخص کر رہا ہے جس کو اپنا کیا یاد نہیں ہے، بطور سیاسی کارکن کسی بھی قسم کے جسمانی اور ذہنی تشدد کی مخالفت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ 8 اگست کو شہباز گل کا بغاوت پر اکسانے کا بیانیہ طے شدہ تھا، یہ دراصل عمران خان کا بیانیہ اور پی ٹی آئی کا ایجنڈا ہے، عمران خان نے ریاست پر وہ الزام بھی لگا دیے جو دشمن ملک نے بھی نہیں لگائے، گزشتہ روز کی تقریر لسبیلہ شہدا کے خلاف مہم، نجی ٹی وی پر گفتگو کا ہی تسلسل ہے۔رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کئی سیاستدانوں نے اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت پر بات کی لیکن کبھی کسی نے کمانڈ کا حکم ماننے سے روکنے پر نہیں اکسایا، ایسی گھناؤنی سازش، گھناؤنا بیانیہ کوئی ریاست برداشت کر سکتی ہے نا معاف کر سکتی ہے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا منتظر ہوں کہ عمران خان لانگ مارچ کریں، 25 مئی سے زیادہ موثر جواب دیں گے، عمران خان نے کل جو احتجاج کیا ان کو سمجھ آگئی ہو گی ان کی طاقت کیا ہے۔ان کا کہنا تھا عمران خان نے گزشتہ روز تقریر میں اداروں کو دھمکیاں دیں، عمران خان نے خاتون جج کا نام لے کر دھمکیاں دیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان کا گزشتہ روز کا بیان قابل مواخذہ ہے، عمران خان کے بیان کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جائزہ لیا جارہا ہے عمران خان کی تقریر پر نیا مقدمہ درج کیا جائے یا اسی مقدمے میں ملزم نامزد کیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشت گرد ہلاک، میجر شہید
پاکستان کا غزہ امن منصوبے پر پیشرفت کا خیرمقدم، مکمل عملدرآمد پر زور
ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری، ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے: ٹرمپ
خطے کے ممالک امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات پر نظرثانی کریں: ایرانی فوج
ایران کا امریکی اسرائیلی حملے کی صورت میں بھرپور جواب دینے کا اعلان
براڈ پیک حادثہ، 8 کوہ پیماؤں کی لاشیں مل گئیں، 2 تاحال لاپتہ، تلاش جاری
عراقچی کا برطانیہ کو انتباہ، ایران پر حملے میں تعاون ناقابلِ قبول قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر