تربیلا غازی ( نیشنل ٹاٸمز ) پاکستان کا سب سے بڑا آبی ذخیرہ جو مٹی اور پتھر کی بھراٸی سے تعمیر ھونیوالی دنیا میں ایک بڑا ڈیم تربیلا ڈیم میں سندھ اور پنجاب کی فصل خریف اور فصل ربیع کی آبپاشی کیلٸے پانی سٹور کرنیکا ذخیرہ اس سال کامیابی کیساتھ وقت مقررہ پر کرلیا گیا آج صبح بروز ھفتہ 20 اگست 2022 کو تربیلا جھیل ( Resirvoir) نے اپنے آخری لیول 1550 فیٹ سطح سمندر سے حاصل کرلیا اب یہ پانی گندم کپاس وغیرہ کی آبپاشی کیلٸے استعمال ھوگا جس پاکستان میں گندم اور کپاس کیلٸے درکار پانی کی وسیع ضروریات پوری ھو سکیں گی اسوقت تربیلاڈیم سے 4888 میگاواٹ اور غازی بروتھا سے 1550 میگاواٹ سستی ترین پن بجلی بھی حاصل ھوھی ھے اس لٸیے تربیلا ڈیم کو ملکی معیشت کیلٸے ریڑھ کی ھڈی سمجھا جاتا ھے ۔ تربیلاڈیم کے فل لیول کو حاصل کرنیکی کامیابی پر جنرل مینجر تربیلاڈیم اعظم جوٸیہ نے کہا ھےکہ ھے یہ پانی کاذخیرہ زرعی شعبہ کی ترقی سیلاب سے بچاٶ اور لوڈشیڈنگ میں کمی کا باعث بنے گا چیف انجنٸیر تربیلا ڈیم توریش کمار نے اس موقع پر سالانہ پروگرام کے مطابق آبی ذخیرہ کا عمل مکمل کرنے پر اپنی ٹیم کی کارکردگی کو سراھا اور ملک اور قوم کیلٸے نیک خواھشات کا اظہار کیا ھے
پاکستان کے سب سے بڑےآبی ذخیرے تربیلاڈیم میں پانی سٹور کرنیکا عمل مکمل، تربیلاجھیل نے آخری لیول 1550 حاصل کرلیا



