فوج مخالف فیک نیوز پھیلانے والے مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)سربراہ پاک فوج سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والے کچھ مزید اکاؤنٹس پکڑے گئے، انجنیئر نوید نےسوشل میڈیا پر دعویٰ کیا کہ آرمی چیف نے 14اگست کی تقریب میں شرکت کی جو لندن سفارت خانےمیں ہوئی۔سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی ویڈیو آرمی چیف کے مئی2021 دورہ یوکرین کی ہے، محمد نوید افضل ایک سمندر پار پاکستانی اور ضلع جھنگ کا رہائشی ہے۔پاک فوج کیخلاف نفرت انگیز مہم، بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی ملوث نکلےسوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والا محمد نوید افضل پی ٹی آئی کا کارکن ہے، سوشل میڈیا پر نفرت انگیز خبریں سوچی سمجھی سازش کے تحت پھیلائی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز خبریں چلا کر فوج اور عوام میں نفرت پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔لسبیلہ ہیلی کاپٹر واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مہم میں بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔تحقیقاتی ذرائع کے مطابق سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائی گئی۔مہم شروع ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی اس مہم میں شامل ہوئے اور ابھی تک کی تحقیقات کے مطابق 17 بھارتی اکاؤنٹس نے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں حصہ لیا۔

 

 



  تازہ ترین   
پاکستان اور دیگر ممالک کی درخواست پر پراجیکٹ فریڈم مختصر مدت کیلئے روکنے پر اتفاق کر لیا، ٹرمپ کا اعلان
ایران کو آبنائے ہرمز پر کنٹرول کی اجازت نہیں دی جا سکتی: امریکی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی چینی ہم منصب سے ملاقات
ایران کی امارات پرحملوں کی تردید، یو اے ای کی کارروائی پر سخت جواب دینے کا اعلان
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہازوں کی آمد و رفت کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل
آبنائے ہرمز عالمی گزرگاہ، ایران کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے: امریکی وزیر جنگ
حکومت، پاک افواج اور عوام تمام چیلنجز کیخلاف ‘بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص’ کی مانند یکجا ہیں: فیلڈ مارشل





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر