جس طرح مغرب میں ہولوکاسٹ پر پابندیاں لگائی گئیں، نبی پاک ﷺ کی گستاخی پر بھی پابندی لگا ئی جائے

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے جب کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے ریاستی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کارروائی کی گئی۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں رہنے والوں کے لیے ایک بات واضح کر رہا ہوں کہ جب تحریک لبیک نے تشدد کا راستہ اپنایا، لوگوں اور سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا تو اس کے خلاف کارروائی کی گئی۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب تحریک لبیک نے ریاست کی رٹ کو چیلنج کیا تو اس کے خلاف انسداد دہشتگردی قوانین کے تحت کاروائی کی گئی، کوئی بھی قانون اور آئین سے بالاتر نہیں ہے۔وزیراعظم نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دنیا میں بسنے والے انتہاپسند جو اسلامو فوبیا اور نفرت انگیز بیانات کے ذریعے1.3 ارب مسلمانوں کو تکلیف پہنچانے کا باعث بنتے ہیں ان کے لیے میرا پیغام ہے کہ ہم مسلمان اپنے پیارے نبی حضرت محمد ﷺ سے سب سے زیادہ محبت اور ان کی عزت کرتے ہیں اور وہ ہمارے دلوں میں بستے ہیں، ہم اس قسم کی توہین برداشت نہیں کر سکتے۔ان کا کہنا تھا کہ مغرب میں بسنے والے انتہا پسند سیاستدان آزادی اظہار رائے کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے میں اخلاقی طور پر اس قدر گر چکے ہیں کہ وہ 1.3 ارب مسلمانوں سے ان کی دل آزاری پر معافی بھی نہیں مانگتے، ہم ایسے انتہاپسندوں سے معافی کا مطالبہ کرتے ہیں۔عمران خان کا کہنا تھا میں مغربی ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کرتا ہوں کہ جنہوں نے ہولوکاسٹ پر منفی تبصروں پر قانونی پابندیاں لگائیں وہ اسی معیار پر پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کی توہین کر کے مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلانے والوں کے لیے بھی سزائیں نافذ کریں۔



  تازہ ترین   
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے
یمنی حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر بیلسٹک میزائلوں سے حملے کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
حملہ غیر ارادی تھا، کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتے: یوکرین کا ایران کو پیغام
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر