ہمارا ملک کسی کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتا: افغان وزیر دفاع

اسلام آباد:(نیشنل ٹائمز)افغانستان کے قائم مقام وزیر دفاع ملا یعقوب مجاہد نے کہا ہےکہ ان کا ملک کسی کی فوج یا معیشت پر انحصار نہیں کرتا۔افغانستان کے یوم آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب میں افغان وزیر دفاع نے عالمی قوتوں کو پیغام دیا۔ملا یعقوب نے کہا کہ افغانستان کسی کی معیشت، فوج اور سیاست پر انحصار نہیں کرتا، بعض ممالک چاہتے ہیں کہ مختلف وجوہات کی بنا پر ان کے مطالبات تسلیم کیے جائیں مگرہم بتانا چاہتے ہیں کہ ملکی مفاد اور مذہب کے خلاف کوئی بھی مطالبہ ناقابل قبول ہے۔افغان وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ہم اپنے ملکی معاملات کے خلاف کسی کی بھی خواہش کو قبول نہیں کریں گے، اب افغانستان حقیقی معنوں میں آزاد خودمختار ہے۔اس موقع پر افغانستان کے وزیر برائے مہاجرین خلیل الرحمان حقانی نے کہا کہ افغانستان میں ہم اسلام میں کسی بھی مداخلت کو روکتے ہیں، ہماری زمین، اندرونی معاملات، روایات اور ثقافت ہیں، ہم نے تاریخی طور پرکبھی ان پر سمجھوتہ نہیں کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ ایران تکنیکی مذاکرات آج، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ پہنچ گئے
پارٹی میں کم ہوتی مقبولیت، برطانوی وزیراعظم کا پیر کو مستعفی ہونے کا امکان
ہم اسرائیل کو لبنان پر حملہ کرنے سے روکنے کیلئے کام کریں گے، جے ڈی وینس
معاہدہ مکمل نہ ہوا تو آبنائے ہرمز میں ٹول صرف امریکہ عائد کرے گا، ٹرمپ
بینظیر بھٹو کی زندگی حوصلے، قربانی اور استقامت کی مثال ہے: صدر زرداری
وزیراعظم نے کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن ترمیمی بل پر نظرثانی کیلئے کمیٹی قائم کر دی
امریکہ ایران امن معاہدہ: پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی سفارتی کامیابی
نو مئی کیس: یاسمین راشد، محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چودھری کو قید کی سزا، شاہ محمود بری





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر